کراچی گرلز نیٹ بال کپ 2021

0
1201

کراچی گرلز نیٹ بال کپ 2021
پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام اور سندہ نیٹ بال ایسوسی ایشن، سندہ گیمز ایسوسی ایشن و سٹی اسکول پی اے ایف چیپیٹر کے تعاون سے کراچی گرلز نیٹ بال کپ 2021 کا آغاز آج سٹی اسکول پی اے ایف میں ہوا ، افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں تھے جنہوں نے بال کو نیٹ میں ڈال کر افتتاح کیا اس موقع پر پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل سید گوہر رضا اور اسپورٹس کوڈینیٹر محمد ریاض بھی موجود تھے- اس ٹورنامنٹ کو مختلف چار کیٹگری انڈر 15, انڈر 17, انڈر 19 اور اوپن کیٹگیری میں تقسیم کیا گیا ہے۔
اوپن کیٹگری:
پہلے میچ میں آئی او بی ایم یوبیورسٹی نے اقرا یونیورسٹی کو 7 کے مقابلے 9 گولوں سیے شکست دی، دوسرے میچ میں ایلیٹ کلب نے آئی بی اے یونیورسٹی کو 4 کے مقابلے 14 گولوں سے شکست دی، تیسرے میچ میں آی او بی ایم یو نیورسٹی نے بحریہ یونیورسٹی کو 0-1 واک اوور سے شکست دی – چوتھے میچ میں اقرا یونیورسٹی نے بحریہ یوبیورسٹی کو 0-1 واک اوور سے شکست دی۔
انڈر 19 کیٹگری:
پہلے میچ میں سٹی اسکول پی اے ایف نے آغا خان گرلز کالج کو 4 کے مقابلے 6 گولوں سے شکست دی- دوسرے میچ میں سینٹ جوزف گرکز کالچ نے سیڈر کالج کو 4 کے مقابلے 6 گولوں سے شکست دی-
انڈر 17 کیٹگری:
پہلے میچ میں سٹی اسکول پی اے ایف نے ٹرینیٹی گرلز کالج کو 2 کے مقابلے 8 گولوں سے شکست دے دی جبکہ دوسرے میچ میں ویلز کالج گلشن نے سٹی اسکول گلشن کو 0-1 سے شکست دی-
انڈر 15 کیٹگری:
پہلے میچ میں سٹی اسکول پی اے ایف نے ٹر ینیٹی گرلز اسکول مارننگ کو 3 کے مقابلے 8 گولوں سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں ٹرینیٹی گرلز اسکول ایوننگ نے سٹی اسکول گلستان جوہر کو 0-1 سے شکست دی۔
ان میچوں کو یاسر جاوید، شازیہ یوسف، عدنان غوری, عریب حسین، ارباز ملک، کومل گیپسن ، کریمہ خان اور خالد پرویز نے سپروائز کیا۔
مورخہ 5 مارچ بروز جمعہ اوپن کیٹگری میں فائنل میچ آئی او بی ایم یونیورسٹی اور ایلیٹ کلب کے مابین کھیلا جائے گا اور تیسری پوزیشن کا میچ اقرا یونیورسٹی اور آئی بی اے کراچی کے مابین یو گا۔ انڈر 19 کیٹگری میں فائنل میچ سینٹ جوزف گرلز گرلز کالج اور سٹی اسکول پی اے ایف کے مابین کھیلا جائے گا جبکہ تیسری پوزیشن کا میچ آغا خان گرلز کالج اور سیڈر کالج کے مابین ہو گا۔ انڈر 17 کیٹگری میں فائنل میچ سٹی اسکول پی اے ایف اور ویلز کالج گلشن کے مابین کھیلا جائے گا جبکہ انڈر 15 کیٹگری میں فائنل میچ ٹرینیٹی گرلز اسکول ایوننگ اور سٹی اسکول پی اے ایف کے مابین کھیلا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here