آل سندھ خان محمد پٹھان میموریل شوٹنگ بال ٹورنامنٹ ایم کے دل کلب بدین نے جیت لیا.

0
1209

آل سندھ خان محمد پٹھان میموریل شوٹنگ بال ٹورنامنٹ ایم کے دل کلب بدین نے جیت لیا.
کراچی:(طلعت محمود اسپورٹس رپورٹر ) سروری شوٹنگ بال کلب حسین آباد میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں صوبہ سندھ کی 32 نامور ٹیموں نے حصہ لیا.ایم کے دل کلب نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے نیاز کلب کو 2-0 سے شکست دے کر ونر ٹرافی اپنے نام کر لی۔ مہمان خصوصی علی مرتضیٰ بھٹی، سید مدد علی شاہ، عبدالشکور تھیبو،ڈاکٹر شاہنواز دل، غلام حسین پٹھان، آغا عبدالصبور پٹھان، ناصر رمضان گجراور محمد موسیٰ کھوکھر نے انعامات تقسیم کئے.
سروری شوٹنگ بال کلب حسین آباد کے زیراہتمام آل سندھ خان محمد پٹھان میموریل شوٹنگ بال ٹورنامنٹ ایم کے دل شوٹنگ بال کلب بدین نے جیت لیا، آل سندھ شوٹنگ بال ٹورنامنٹ میں صوبہ سندھ کی 32 نامور ٹیموں کے مابین دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے ہوئے فائنل ایم کے دل شوٹنگ بال کلب بدین اور نیاز شوٹنگ بال حیدرآباد کے درمیان کھیلا گیا جس میں ایم کے دل کلب نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے نیاز کلب کو 2-0 سے شکست دے کر ونر ٹرافی اپنے نام کرلی،فائنل کے مہمان خصوصی علی مرتضیٰ بھٹی، سید مدد علی شاہ، عبدالشکور تھیبو،ڈاکٹر شاہنواز دل، غلام حسین پٹھان، آغا عبدالصبور پٹھان، ناصر رمضان گجراور محمد موسیٰ کھوکھر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، محبوب سولنگی مین آف دی ٹورنامنٹ اور سید محمد علی شاہ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، فاتح ٹیم کے سید محمد علی شاہ، شیر علی شاہ، نور دین اور ڈاکٹر محبوب میمن نے شاندار کھیل پیش اور اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا جبکہ ناکام ٹیم کی جانب سے محبوب سولنگی، قیصر علی جتوئی اور جبار تھیبو نے بھی ڈٹ کر مقابلا کیا اور شائقین شوٹنگ بال سے خوب داد تحسین حاصل کی، اس موقع پر سید ظفر علی شاہ،انور دین میمن، خان محمد چنا، ہدایت اللہ لاشاری، محمد اسماعیل کھوسو، قاضی احمد مصطفی، فہد خان پٹھان، امتیاز پٹھان، زوالفقار علی سہتو، عاصم پٹھان اور دیگر معزز مہمان بھی موجود تھے،

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here