علی بابا گورنمینٹ بوائز ڈگری کالج کوٹری امسال بھی انٹرکالیجیٹ ٹورنامینٹس میں بھرپور شرکت کرے گا۔پرنسپل پروفیسر قاسمی

0
1895
بوائز ڈگری کالج کوٹری کے پرنسپل پروفیسر نذیر قاسمی سے میٹنگ کے بعد سینیئر ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن پرویز احمد شیخ اور پروفیسر نواب پنہور کا گروپ فوٹو

علی بابا گورنمینٹ بوائز ڈگری کالج کوٹری ہمیشہ کی طرح اس سیشن میں بھی تعلیمی بورڈ حیدرآباد کے انٹرکالیجیٹ ٹورنامینٹس میں بھرپور شرکت کرے گا۔اس سلسلے میں تعلیمی بورڈ حیدرآباد کو منتخب ٹیموں کے اندارج کے لیئے ضروری لیٹر ارسال کردیا گیا ہے”۔ان خیالات کا اظہار علی بابا گورنمینٹ بوائز ڈگری کالج کوٹری کے پرنسپل پروفیسر نذیر قاسمی نے سینیئر ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن پرویز احمد شیخ سے گفتگو میں کہی۔ انہوں نے ٹیموں کی تیاریوں کے سلسلے میں ضروری ہدایات دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ہمیشہ کی طرح اس سال بھی کالج کے کھلاڑیوں کو بھرپور مواقع فراہم کرنے کے لیئے اقدامات کیئے جائیں گے۔ انہوں نے گرائونڈز کی عدم دستیابی اور دیگر سہولیات کی کمی کے باوجود کالج ہذا سے بیس بال، سافٹ بال، ہاکی، والی بال، ٹگ آف وار، بیڈمنٹن،ویٹ لفٹنگ، ٹیبل ٹینس، فینسنگ، ایتھلیٹکس،آسٹریلین فٹبال سمیت مختلف کھیلوں سے ٹیلینٹ کی ڈسٹرکٹ، ڈویژن، صوبائی،قومی،تعلیمی بورڈ،سندھ اسپورٹس بورڈ، پاکستان بورڈز، پاکستان اسپورٹس بورڈ،یونیورسٹی اور بین الاقوامی سطح کے مقابلوں میں حصہ لے چکے ہیں جس کے لیئے پرویز احمد شیخ اور جیمخانہ کمیٹی کے ممبران قابل مبارکباد ہیں۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر فضل کریم صدیقی، پروفیسر سلیم ناہیوں، پروفیسر نواب پنہور اور ہاکی، بیس بال، بیڈمنٹن، والی بال سمیت دیگر کھلاڑی موجود تھے۔پرویز احمد شیخ کے مطابق کالج کی بیڈمنٹن ٹیم تعلیمی بورڈ حیدرآباد کے گذشتہ انٹر کالیجیٹ ٹورنامینٹ کی چیمپیئن تھی جبکہ والی بال ٹورنامینٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کی تھی۔اسی طرح سندھ کالج گیمز کے ریجنل انٹر کالیجیٹ میں کالج کی ٹیم نے چیمپیئن شپ جیتی تھی اور ریجنل چیمپیئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ جبکہ گزشتہ تین برس و اس سے قبل والی بال و ہاکی کے بیشمار کھلاڑیوں نے پاکستان انٹر بورڈز ٹورنامینٹس میں حصہ لیا جن میں سے والی بال کے کھلاڑی عبدالرشید نے پاکستان بورڈز کی جانب سے نیشنل والی بال چیمپیئن شپ واہ کینٹ میں شرکت کی جبکہ ہاکی کے کھلاڑی سردار چانڈیو نے ملائیشیا اورازبکستان کے غیرملکی دوروں میں کالج اور بورڈ کا نام روشن کیا۔ اسی طرح کالج کے ہمت علی برڑو پاکستان سافٹ بال ٹیم میں انڈیا کے دورے کے لیئے منتخب ہوئے جبکہ بیشمار کھلاڑی مختلف کھیلوں میں نیشنل گیمز 2007 کراچی، نیشنل گیمز 2012 لاہور،بین الصوبائی گیمز 2008 پشاور، الصوبائی گیمز 2018 پشاور، قائد اعظم گیمز 2017 اسلام آباد،گزشتہ 20 برس کے دوران ہوئے تمام سندھ گیمز اور کئی کھیلوں کی نیشنل چیمپیئن شپس اور انٹر ڈویژن چیمپیئن شپس میں شرکت کرچکے ہیں جبکہ سابق طالب علم مظفر چانڈیو اورظہیر الدین مگسی مارشل آرٹس اور بیس بال میں غیرملکی ایونٹس میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔پرویز احمد شیخ کا کہنا تھا کہ کالج کے طالب علم کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کرنا انکی اولین ترجیح ہے تاہم اپنی پیشہ ورانہ زمیداریوں کوشب و روز سنجیدگی سے نبھانے اور اپنے شہر ضلعے ڈویژن اور صوبے بھر میں کھیلوں کے فروغ کے لیئے کوشاں ہوں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here