وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی عمر شریف مرحوم کی رہائش گاہ پہنچ گئے

0
754

وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی عمر شریف مرحوم کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔
صوبائی وزیر نے مرحوم عمر شریف کے سوئم میں شرکت کی۔
صوبائی وزیر کے ہمراہ پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ایسٹ کے صدر اقبال ساندھ، جنرل سیکٹریری لالہ رحیم، سید سہیل عابدی، صدر آرٹس کونسل آف پاکستان احمدشاہ اور دیگر بھی موجود ہیں۔
صوبائی وزیر نے مرحوم عمر شریف کے صاحبزادوں جواد عمر اور فواد عمر سے ان کے والد کی وفات پر تعزیت کی اور ان کے سوئم پر فاتحہ خوانی کی۔
میڈیا سے بات چیت
کیراچی:(اسٹاف رپورٹر) عمر شریف اس ملک ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں فن کے لئے بڑا نام تھے۔ سعید غنی
ان کی وفات نے پورے ملک کو سوگوار کردیا ہے۔ سعید غنی
ہم عمر شریف کے نام سے اس کی خواہش پر ایک ایسے ادارے کا قیام کریں گے جہاں سے سرٹیفکیٹ جاری ہو تو اس پر عمر شریف انسٹیٹیوٹ کا نام ہو۔ سعید غنی
سندھ حکومت اب بھی عمر شریف کے اہلخانہ کے ساتھ ہے اور عمر شریف انسٹیٹیوٹ اور ماں اسپتال کے حوالے سے بھی ہم ان کے ساتھ ہیں۔ سعید غنی
میں سندھ حکومت بالخصوص سعید غنی کا تہہ دل سے مشکور ہوں کہ جنہوں نے میرے والد صاحب کی بیماری، ان کے انتقال، ان کی پاکستان میں کو لانے، نماز جنازہ اور عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں ان کی تدفین میں ہر لمحہ ہمارے ساتھ رہے۔ جواد عمر شریف
مجھے میرے والد کی جسد خاکی کی وصولیابی کے وقت صبح سویرے ائیر پورٹ پہنچ کر سعید غنی نے جس طرح ساتھ دیا میں اس کو بھول نہیں سکتا۔ جواد عمر شریف

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here