عمدہ نتائج کے لئے کھیل کو سیاست سے دور رکھا جائے،امتیاز شیخ

0
914
سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے نائب صدر امتیاز شیخ باکسر کو انعام دے رہے ہیں،احمد علی راجپوت،اصغر بلوچ اور نوشاد احمد بھی موجود ہیں۔

عمدہ نتائج کے لئے کھیل کو سیاست سے دور رکھا جائے،امتیاز شیخ
پاکستان باکسنگ کا پرانا اور سنہری دور جلد واپس آئے گا،نائب صدر سندھ اولمپک
کراچی:(اسپورٹس رپورٹر) سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے نائب صدر امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مقابلوں میں کامیابی کے لئے پاکستان میں کھیلوں کو سیاست سے دوررکھا جائے،مجھے یقین ہے کہ پاکستان میں باکسنگ کا پرانا اور سنہری دور جلد واپس آئے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلیانہ اکیڈمی کے تحت منعقدہ باکسنگ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت،جوائنٹ سیکریٹری اور سندھ باکسنگ کے صدر اصغر بلوچ،پاکستان سیپاک ٹاکرا فیڈریشن کے سیکریٹری نوشاد احمد بھی موجود تھے۔امتیاز شیخ نے کہا کہ میرے لیے یہ بات حیران کن ہے کہ پاکستان کا کوئی بھی باکسر2008کے بعد سے اولمپکس کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکا جبکہ اس سے قبل ہمارے دو سے چار باکسرز اولمپکس کے لئے کوالیفائی کر جاتے تھے،اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں باکسنگ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے جسے ہر سطح پر گروم کرنے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے،سندھ کے صدراصغر بلوچ لیاری اور کراچی سمیت سندھ میں باکسنگ کی ترقی اور فروغ کے لیے بہت کام کر رہے ہیں،ان کے ایونٹس میں تسلسل ہے،ہر ایج گروپ کے باکسرز گروم ہورہے ہیں اس کے ساتھ ساتھ گرلز باکسنگ میں بھی کافی فعال کردار ادا کر رہے ہیں،باکسنگ کے لئے ان کا کام ناقابل فراموش ہے،ایس او اے کے سیکریٹری احمد علی راجپوت بھی اس کھیل کو بھر پور سپورٹ کر رہے ہیں ان کے تمام ایونٹس میں ان کی حوصلہ افزائی کے لیے موجود ہوتے ہیں جو بہت بڑی بات ہے،انہوں نے کہا کہ کھیلوں کو سیاست سے الگ رکھ کر ہی ہم بین الاقوامی سطح پر مطوبہ نتائج حاصل کر سکتے ہیں اس کے لئے حکومت کو ایک جامع اسپورٹس پالیسی بنانے اور پھر اس پر عملدرآمد کروانے کی بھی ضرورت ہے۔اس موقع پر انہوں نے کامیاب باکسروں میں انعامات اور شیلڈز بھی تقسیم کیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here