نومنتخب چیئرمین ، پاکستان باکسنگ فیڈریشن لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین(ر) کی وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے اسلام آباد میں ملاقات

0
1264

نومنتخب چیئرمین ، پاکستان باکسنگ فیڈریشن لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین(ر) کی وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے اسلام آباد میں ملاقات
اسلام آباد:(اسٹاف رپورٹر) نومنتخب چیئرمین ، پاکستان باکسنگ فیڈریشن لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین(ر) کی وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے اسلام آباد میں ملاقات، رواں سال سیف گیمز اور بھارت میں ہونے جارہی ایشین باکسنگ چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والے باکسرز کا تربیتی جائزہ بھی موضوع گفتگو رہا
حالیہ انتخابات میں پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے چیئرمین منتخب ہونے کے بعد ، وفاقی وزیر برائے آئی پی سی اور صدر ، پاکستان اسپورٹس بورڈ ، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے اپنی پہلی ملاقات کے دوران ، لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین نے باکسنگ فیڈریشن کی آئندہ حکمت عملی کے بارے میں آگاہ کیا۔خاص طور پر رواں سال ہونے جارہے سیف گیمز اور ہندوستان میں ہونے والی ایشین باکسنگ چیمپین شپ کے لئے باکسرز کی تربیت اور تیاریوں کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے اس بات پر زور دیا کے کھلاڑیوں کی تربیت میں کوئ کسر نہ چھوڑی جائے۔
لیفٹیننٹ جرنل مزمل حسین نے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو واپڈا اسپورٹس بورڈ کے بینر تلے مختلف کھیلوں کے3،300 کھلاڑیوں کی تربیت کے معیارات کی فراہمی کی پالیسی کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کا محکمہ پاکستان کے تمام علاقوں اور مردوں اور خواتین کو یکساں مواقع فراہم کر رہا ہے۔
ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا کھیلوں کی ثقافت کو نچلی سطح تک ترقی دینے کیلئے وژن کی تکمیل پاکستان باکسنگ فیڈریشن کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اپنی آبادی کے اعدادوشمار کے حوالے سے ایک نوجوان قوم ہے لہذا باکسنگ فیڈریشن نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئےعوام میں کھیلوں کے جذبے کی آبیاری کرے۔ ماضی میں دیکھا گیا ہے کہ بلوچستان اور سندھ سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں میں باکسنگ کا ایک عمدہ ہنر پایا جاتا ہے لہذا باکسنگ فیڈریشن کو بھی ان کم ترقی یافتہ علاقوں خاص طور پر خواتین کھلاڑیوں کے لئے خاص اقدامات شروع کرنا ہوں گے۔
ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے نومنتخب چیئرمین کو اس امید کے ساتھ مبارکباد پیش کی کہ پاکستان باکسنگ کی دنیا میں کامیابی کی نئی بلندیاں حاصل کرے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here