سرسید یونیورسٹی کی جانب سے ارشد ندیم کو گولڈ میڈل اور دو لاکھ روپے دینے کی تقریب آٹھ ستمبر کو ہوگی

0
1234

سرسید یونیورسٹی کی جانب سے ارشد ندیم کو گولڈ میڈل اور دو لاکھ روپے دینے کی تقریب آٹھ ستمبر کو ہوگی
سرسید یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب پذیرائی میں پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر اکرم ساہی بھی شرکت کرینگے
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) سر سید یونیورسٹی انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جیویلن تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم کو گولڈ میڈل اور دو لاکھ روپے انعام دیگی، فخر پاکستان ارشد ندیم نے ٹوکیو اولمپکس کے فائنل رائونڈ کیلئے کوالیفائی کیا تھا اور پانچویں پوزیشن حاصل کرکے تاریخ رقم کی تھی، اسی پرفارمنس کو سراہتے ہوئے سر سید یونیورسٹی کے چانسلر جاوید انوار، وائس چانسلر ولی الدین اور رجسٹرار سرفراز علی نے پاکستان کا نام روشن کرنے پر ارشد ندیم کو گولڈ میڈل اور دو لاکھ روپے نقد انعام دینے کا اعلان کیا تھا، اس حوالے سے تقریب پذیرائی کا انعقاد آٹھ ستمبر بروز بدھ، دوپہر دو بجے سرسید یونیورسٹی میں کیا گیا ہے جس میں ارشد ندیم کو پورے اعزاز کیساتھ اعلان کردہ انعام دیا جائیگا، تقریب پذیرائی میں پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر جنرل( ر) اکرم ساہی، سندھ ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کی صدر حمیرا خان، ہاکی اولمپیئنز اور مختلف کھیلوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی تقریب پذیرائی میں شریک ہونگیں.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here