خانقاہ تاجیہ امجدیہ میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد

0
1015

خانقاہ تاجیہ امجدیہ میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد
سجادہ نشین سید شجاعت علی شاہ تاجی، کرنل سید حسنین، کرنل وقاص، محمد اقبال (ایف آئی اے) نے پرچم کشائی کی
1948ء سے قائم دربار جہاں پر پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، ساتھ ہی آج سے تین روزہ کورونا ویکسینیشن کیمپ کا بھی آغاز ہوگیا ہے، منتظم قاضی سید میر وجاہت علی شاہ تاجی
ہیلتھ آفیسر مظفر اوڈھو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر حرا نے کیمپ کے قیام میں اپنا بھرپور تعاون کیا
بزم تاجیہ امجدیہ اندرون سندھ کے تمام ذمہ داران نے انچارج شریف کوٹی کے ہمراہ شرکت کی
ڈی ایس آر منظور، مرزا نوید بیگ، مولانا کاشف بنوری نے بھی شرکت کی
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) خانقاہ تاجیہ امجدیہ (سی ون ایریا لیاقت آباد) میں جشن آزادی کی خوشی میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس کے مہمانِ خصوصی سجادہ نشین خانقاہ تاجیہ امجدیہ قاضی سید میر شجاعت علی شاہ تاجی دامت برکاتہم العالیہ، کرنل سید حسنین (سی او کینٹ)، کرنل وقاص (کمانڈر 33ونگ، سندھ رینجرز) اور محمد اقبال تاجی (ڈائریکٹر اینٹی کرپشن یونٹ کراچی) تھے، جنہوں نے پرچم سربُلند کیا۔ پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔ اس موقع پر تقریب کے منتظم اعلیٰ و چیئرمین بزمِ تاجیہ امجدیہ (رجسٹرڈ) انٹرنیشنل قاضی سید میر وجاہت علی شاہ تاجی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خانقاہ تاجیہ امجدیہ 1948ء سے قائم ہے جہاں پر پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔ جبکہ پاکستان سمیت دنیا کا پہلا دربار ہے جہاں پر عالمی وبا کورونا سے بچائوکی ویکسین لگانے کے لئے تین روزہ کیمپ آج سے لگایا گیا ہے۔ جس کا ثواب اور شہدائے کربلا اور شہدائے تحریک پاکستان کو پیش کرتے ہیں۔ محرم الحرام کے تقدس کو مدنظر رکھتے ہوئے صرف قومی ترانے کے علاوہ کچھ اور پیش نہیں کیا گیا۔ میں کرنل حسنین، کرنل وقاص، محمد اقبال تاجی صاحب کا بے حد شکر گزار ہوں کہ آپ نے اس پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کرکے مجھ غلام کو بہت عزت سے نوازا۔ جبکہ ہیلتھ آفیسر مظفر اوڈھو صاحب، ڈپٹی ڈائریکٹر و ترجمان ڈسٹرکٹ ہیلتھ ضلع وسطی ڈاکٹر حرا اور کرنل وقاص صاحب کا بھی مشکور ہوں جنہوں نے اِس تین روزہ کورونا کیمپ کو لگانے میں اپنا مکمل تعاون اور نگرانی کی، اور علاقے کی غریب عوام کو کورونا سے بچائو کےلئے اپنا کردار ادا کیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے بہترین حفاظتی انتظامات کئے۔ نظامت کے فرائض میٹروون ٹی وی کے نامور کمپیئر سید علی حسّان اور عمران شہریار نے ادا کئے، جبکہ تلاوتِ کلام پاک کی سعادت قاری عمران قادری تاجی اور ہدیہ نعت فرحان سہروردی (میٹرو ٹی وی) نے پیش کی۔ سید عاصل علی تاجی اور سیدہ مریم تاج نے قومی نغموں پر مشتمل ٹیبلو پیش کیا۔ بعد ازاں مہمان خصوصی کرنل حسنین نے مہمانوں کی دستار بندی اور خادمین کو گولڈ میڈل دیئے۔ پاکستان پیٹریاٹک یوتھ کے وفد نے بھی خصوصی شرکت کی۔ جن میں مرکزی چیئرمین کامران ریاض، وائس چیئرمین محمد سہیل اور وائس چیئرمین حیدرآباد محمد فیصل شامل تھے، انہوں نے لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور صاحب (آئی جی کمیونی کیشن و انفارمیشن ٹیکنالوجی جی ایچ کیو) کا تہنیتی پیغام پہنچایا۔ جس میں بزم تاجیہ امجدیہ اور قاضی سید میر وجاہت علی شاہ تاجی کی صوفی ازم اور انسانیت پر ہونےوالی کاوشوں پر انہوں نے خراجِ تحسین پیش کیا۔ دیگر اہم شرکاء میں ڈی ایس آر (سندھ رینجرز) منظور صاحب، وزارت قانون و انصاف کے ڈپٹی چیئرمین کے پی ایس او مرزا نوید بیگ، بنوری ٹائون کے نامور عالم مولانا کاشف، نامور بزنس مین شریف خان کوٹی (انچارج اندرون سندھ بزم تاجیہ امجدیہ) اپنی تمام ذمہ داروں کے ساتھ شریک ہوئے جبکہ خلیفہ ندیم خان تاجی (اسسٹنٹ وائس پریذیڈنٹ نیشنل بینک)، خلیفہ ذیشان یوسفی ذہینی تاجی، ذیشان یٰسین تاجی (صدر نیشنل یونین آف جرنلسٹس سندھ)، سید رامش علی شاہ تاجی (جنرل سیکریٹری: نیشنل یونین آف جرنلسٹس سندھ)، سید اشفاق احمد قاضی، قاضی سید میر سمیت علی شاہ تاجی، قاضی سید میر شاہ میر علی شاہ تاجی، قاضی سید میر شاہ زیب علی شاہ تاجی، طلحہ انصاری تاجی، جنید انصاری تاجی، ابان انصاری تاجی، ریان انصاری تاجی، معین علی تاجی، حاکم علی تاجی، پرویز تاجی، مبین علی تاجی، عمران بخش تاجی، امان رحمٰن تاجی، احسن تاجی، امیر بخش تاجی، سلمان وجاہتی تاجی، عبداللہ تاجی، ہارون تاجی، حماد تاجی، عبدالمعیز عاتک اور شعبہ خواتین کی ممبران نے شرکت کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here