علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے صدر، نائب صدر اور جنرل سیکریٹری کی مزارِ قائد پر حاضری اور فاتحہ خوانی

0
899

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے صدر، نائب صدر اور جنرل سیکریٹری کی مزارِ قائد پر حاضری اور فاتحہ خوانی
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) 14 اگست 2021ء : یومِ آزادی کے موقع پر علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے صدر جاوید انوار، نائب صدر کموڈور (ر) سلیم صدیقی اور جنرل سیکریٹری محمد ارشد خان نے مزارِ قائد پر حاضری دی اور بابائے قوم محمد علی جناح کو خراجِ عقیدت پیش کیا ۔مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔ اور مہمانوں کی کتاب پر اپنے تاثرات بھی درج کئے ۔
میڈیا سے گفتگو میں علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے صدر جاوید انوار نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی بے مثال قیادت اور جدوجہد کے نتیجے میں ہم آج ایک آزاد ملک میں رہ رہے ہیں ۔ وہ ایک دوراندیش اور عظیم رہنما تھے ۔ انھوں نے ہندو انتہا پسندی کے فتنہ کو پہلے ہی سے بھانپ لیا تھا ۔ سرسید احمد خان کی فکر اور نظریہ پر قائم کردہ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی نے تحریکِ پاکستان میں ہراول دستے کا کام کیا اور قیام پاکستان کے بعد بھی مذکورہ جامعہ کے تعلیم یافتہ قابل نوجوانوں نے نوزائیدہ مملکت کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here