عارف وحید کو میڈیا فرینڈز کا پیٹرن اور ڈاکٹر عارف حفیظ کو میڈیا فرینڈز کا چیئر مین بنا دیا گیا

0
1482

عارف وحید کو میڈیا فرینڈز کا پیٹرن اور ڈاکٹر عارف حفیظ کو میڈیا فرینڈز کا چیئر مین بنا دیا گیا۔ دو سال کے لیے شکیل یامین کانگا کو صدر اور جاوید اقبال کو سیکرٹری نامزد کر دیا ہے۔
کراچی:(اسپورٹس رپورٹر) صحافیوں کے لئے کھیلوں کے ایونٹس، پکنک اور دیگر صحتمندانہ سرگرمیوں کے انعقاد کے لئے میڈیا فرینڈز کا قیام عمل میں لایا گیا ۔ میڈیا فرینڈز کا پہلا اجلاس گزشتہ روز میڈیا فرینڈز کے پیٹرن عارف وحید کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا جس میں آئندہ دو سال کی مدت کے لئے عہدے داروں کا انتخاب کیا گیا ۔ کراچی کرکٹ کی معروف شخصیات عارف وحید کو میڈیا فرینڈز کا پیٹرن اور ڈاکٹر عارف حفیظ کو میڈیا فرینڈز کا چیئر مین بنا دیا گیا ۔ منیر عقیل انصاری سینئر نائب صدر جبکہ طارق خان اور مقصود احمد نائب صدور ہونگے ۔ معروف صحافی اور روزنامہ جنگ سے وابستہ شکیل یامین کانگا کو میڈیا فرینڈز کا صدر، روزنامہ جہان پاکستان سے وابستہ جاوید اقبال کو سیکریٹری، عمر شاہین کو خازن،ارشد وہاب کو جوائنٹ سیکریٹری اور کاشف احمد فاروقی کو انفارمیشن سیکریٹری منتخب کیا گیا ۔ ایگزیکٹو ممبران میں زاہد غفار،شہروز علوی،اسد ظہیر، وسیم جعفری،شہزادہ معین، شہزاد علی، علی یاور عباس، رضوان علی اور فرخ کمال شامل ہیں۔ اجلاس میں جنوری کے آخری ہفتہ میں انٹر میڈیا بیڈ منٹن ٹورنامنٹ منعقد کرنے کی منظوری بھی دی گئی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here