بلدیہ کورنگی کے ملازمین کے لئے ایک روزہ مفت طبی کیمپ کا انعقاد

0
1161

عواام پیدائش سے پانچ سال کے بچوں کو انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو سے بچاؤ کی ویکسین لازمی پلوائے،ڈپٹی کمشنر کورنگی
بلدیہ کورنگی زیر نگرانی تمام طبی اداروں کو فعال بنایا جا ئے۔ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر شہریارگل
عوام کو فوری سستی اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام تر دستیاب وسائل اور کاوشوں کو بروئے کار لا یا جائے
تعمیر و ترقی کے ساتھ صحت اور فلاح و بہبود کے حوالے سے اقدامات ضروری ہے میڈیکل کیمپ کے دورے پر گفتگو
کراچی:(اسٹآف رپورٹر/ طلعت محمود) ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی شہریار گل نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ انسداد پولیو مہم کے دوران اپنے پیدائش سے پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں،مہم کے دوران گھر آنے والی ٹیموں سے تعاؤن کریں اپنے اور ارد گرد مقیم بچوں کو انسداد پولیو کی ویکسین پلا ئیں تاکہ پولیو سے پاک صحت مند پاکستان کے عزم کو پورا کیا جاسکے۔میڈیکل ڈیپارٹمنٹ بلدیہ کورنگی کو ہدایت کی ہے کہ ضلع کورنگی کی حدود میں بلدیہ کورنگی کے زیر انتظام تمام ہسپتالوں،میٹرنٹی ہومز اور ڈسپنسریز کو فعال بنا یا جائے عوام کو فوری سستی اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی اور اس حوالے سے تمام تر محکمانہ کاوشوں اور دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائیان خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیہ کورنگی کے ملازمین کے لئے کورنگی نمبر2میٹرنٹی ہوم میں منعقدہ ایک روزہ میڈیکل کیمپ کے دورے پر چیف میڈیکل آفیسر بلدیہ کورنگی کو ہدایت دیتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے میڈیکل کیمپ کے مختلف شعبوں کا معائنہ بھی کیا CMOداکٹر جمیل نے بلدیہ کورنگی کے زیر انتظام شعبہ طب کی کارمحکمانہ کاورکردگی اور سہولیات کے حوالے سے ایڈمنسٹریٹر کو بتا یا شہریار گل نے کہا کہ ماضی کی کوتاہیوں کو نہیں دہرایا جائے گا بلدیہ کورنگی کے تمام محکماجاتی سربراہان خدمت کو اپنا شعار بنا تے ہوئے ضلع کورنگی کی تعمیر و ترقی کے لئے اپنی کاوشوں کو بروئے کار لائیں بلدیہ کورنگی کے ملازمین کے لئے منعقدہ ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ پر ملازمین کا فری چیک اپ اور ادویات فراہم کی گئیں اور امراض سے متعلق تجاویز دی گئی ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر کورنگی شہریار گل نے طبی کیمپ کے انعقاد کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام زونز میں عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی اور امراض سے آگاہی کے لئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جائے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here