سجاس کا کراچی سمیت پورے صوبے میں کوروناوائرس سے متاثرہ صحافیوں اور میڈیاورکرز کی تعداد میں اضافے پر اظہار تشویش

0
1330

سجاس کا کراچی سمیت پورے صوبے میں کوروناوائرس سے متاثرہ صحافیوں اور میڈیاورکرز کی تعداد میں اضافے پر اظہار تشویش
پنجاب کی طرح سندھ حکومت بھی صحافیوں اور میڈیاورکرز کے لئے خصوصی پیکیج کا اعلان کرے, سجاس کی وزیراعلی سندھ سے اپیل
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کے صدر آصف خان, سیکریٹری اصغر عظیم, سینئر نائب صدر زبیر نذیر خان, نائب صدور محمود ریاض, منصور علی بیگ سیکریٹری فنانس ارشاد علی, جوائنٹ سیکریٹری شاہد عثمان ساٹی, سیکریٹری اطلاعات مقصود احمد سمیت ارکان مجلس عاملہ نے سندھ باالخصوص کراچی میں فرنٹ لائن پر اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داری ادا کرنے والے صحافیوں اور میڈیا ورکرز میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں ہر گزرتے دن میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے, ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف اور سیکورٹی اداروں کی طرح صحافی بھی اپنی ذمہ داری کے دوران کورونا سے متاثر ہورہے ہیں, اطلاعات کے مطابق میڈیا ہاوسز کی اکثریت صحافیوں اور میڈیاورکرز کو اس وباء سے بچانے کے لئے کوئی خاص انتظام نہیں کررہے,میڈیا ہاوسز کا اپنے ملازمین کے لئے حفاظتی لباس سمیت دیگر اقدامات کرنا بہت ضروری ہے کہیں ایسا نہ ہوکے بہت دیر ہوجائے. سجاس کی مجلس عاملہ نے حکومت سندھ سے اپیل کی ہے کہ پنجاب حکومت کی طرح سندھ حکومت بھی صحافیوں کے لئے خصوصی پیکیج کا اعلان کرے,موجودہ حالات میں عدم تنخواہ اور جبری برطرفیوں کے باعث صحافیوں کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہوچکا ہے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here