مینیجنگ کمیٹی کے ڈی اے آفیسرز ایسوسی ایشن کی چیئرمین مزدور یونین عبدالمتین شیخ سے اظہار تعزیت

0
1193
کراچی(اسٹاف رپورٹر  ) مینیجنگ کمیٹی کے ڈی اےآفیسرز ایسوسی ایشن نے چیئرمین مزدور یونین کےڈی اے عبدالمتین شیخ سے محمد اشفاق چشتی کے اچانک انتقال پر اظہار تعزیت کی اور گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا کہ مرحوم کی خبر سنتے ہی یقین نہیں آرہا تھا ۔ ہر آنکھ اشکبار ، دل غمگین اور آنکھیں نم ہو گئی ۔ ہمارے ایسوسی ایشن کے ممبر ہونے کے ناطے بھی بڑی محبت و خلوص سے پیش آتے تھے ۔ بہت ہی صاف گو اور زندہ دل اور مخلص انسان تھے ۔ مرحوم کی مزدور یونین کے حوالے سے ادارے کے لئے بڑی کاوشیں رہیں جن کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے ۔ ایسے مزدور رہنما مدتوں میں پیدا ہوتے ہیں ۔ جن کا خلا کبھی پر نہیں ہو سکتا ہے اور یہ ایسی شخصیت تھی  جو کے مدتوں یاد رہیں گے ۔
اللہ تبارک و تعالی سے دعا ہے کہ مرحوم کی مغفرت فرمائیں ، ان کے درجات بلند کریں اور جوار رحمت میں آعلی مقام حاصل کریں اور ساتھ اہل خانہ و لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔
آمین یا رب العالمین

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here