ڈپٹی کمشنر کورنگی عرفان سلام میروانی کی ہدایت پر شاہ فیصل،ملیر ماڈل،کورنگی اور لانڈھی کی بازاروں میں کرونا ویکیسن سینٹر کا قیام

0
1763

ڈپٹی کمشنر کورنگی عرفان سلام میروانی کی ہدایت پر شاہ فیصل،ملیر ماڈل،کورنگی اور لانڈھی کی بازاروں میں کرونا ویکیسن سینٹر کا قیام
لاک ڈاؤن اور حفاظتی پابندیوں سے چھٹکارے کے لئے کرونا حفاظتی ویکسین لازمی لگوائی جائے
COVID-19ایک چیلنج ہے ہمیں اسے متحد ہوکر مقابلہ کرنا ہے حفاظتی ویکسین اور SOP,sپر عمل واحد ذریعہ ہے۔عرفان سلام میروانی
تاجر اور صنعتکارخود اور اپنے اسٹاف کو کرونا حفاظتی ویکسین لگوائیں،ضلعی انتظامیہ کورنگی کی جانب سے ملیر ٹنکی اور ملیر الیکٹرانکس مارکیٹ میں ویکسین کیمپ کے دورے پر گفتگو
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر کورنگی عرفان سلام میروانی کی ہدایت پر ضلع کورنگی کے شاہ فیصل،ملیر ماڈل،کورنگی اور لانڈھی سب ڈویژن کے تجارتی مراکز میں محکمہ ہیلتھ سندھ حکومت اور تاجر تنظیموں کے اشتراک سے کرونا حفاظتی ویکسین سینٹرز قائم،تاجروں اور اسٹاف کو حفاظتی ویکسین لگا نے کا آغاز کردیا گیا۔ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر کورنگی عرفان سلام میروانی نے اسسٹنٹ کمشنر ماڈل سب ڈویژن تیمور الطاف حسین میمن کے ہمراہ ملیر ٹنکی مارکیٹ اور ملیر الیکٹرانکس مارکیٹ میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے قائم کرونا حفاظتی ویکسین سینٹر کا دورہ کیا اور ویکسینز کے عمل کا معائنہ کیا اس موقع پر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز بلدیہ کورنگی سلیم رضا،ڈائریکٹر انفارمیشن بلدیہ کورنگی ایاز خان کے علاوہ تاجر تنظیموں کے نمائندے بڑی تعداد میں موجود تھے جنہوں نے ڈپٹی کمشنر کورنگی کی جانب سے بازاروں میں ویکسین سینٹر کے قیام کو سرا۔ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر کورنگی عرفان سلام میروانی نے تاجر برادری سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ COVID-19ایک چلینج ہے ہمیں متحد ہوکر اس کا مقابلہ کرنا ہے حفاظتی ویکسین اور SOP,sپر عمل اس کا واحد حل ہے،لاک ڈاؤن اور حفاظتی پابندیوں سے چھٹکارہ پانے کے لئے کرونا ویکسین لازمی لگوائی جائے حفاظتی ویکسین کے ذریعے ہی ہم اس وباء پر قابو پاسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے اس حوالے سے عوام کی سہولتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام نجی و سرکاری طبی مراکز پر کرونا ویکسین لگا نے کے انتظامات کو یقینی بنا یا ہے۔عرفان سلام میروانی نے تاجروں میں ماسک تقسیم کئے اس موقع پر انہوں نے کہاکہ کرونا ویکسین لازمی لگوائیں اور حفاظتی انتظامات پر عملدرآمد کریں انہوں نے تمام تاجروں اور صنعتکاروں سے بھی کہاکہ وہ اپنے مارکیٹوں،با زاروں،شاپنگ سینٹروں اور صنعتوں میں ویکسین لگوانے کے انتظامات کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here