مون سون سے قبل تمام برساتی نالوں کی صفائی یقینی بنا یا جائے۔ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر کورنگی عرفان سلام میروانی کی ہدایت

0
1087

مون سون سے قبل تمام برساتی نالوں کی صفائی یقینی بنا یا جائے۔ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر کورنگی عرفان سلام میروانی کی ہدایت
شاہ فیصل،ملیر ماڈل،کورنگی اور لانڈھی زونز میں تمام نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کے نظام کی درستگی یقینی بنا ئی جائے،چاکنگ پوائنٹس کو کھولا جائے
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر کورنگی عرفان سلام میروانی کی ہدایت پر KMCکے تعاون سے DMCکورنگی نے نالوں کی صفائی کی مشترکہ مہم کے تحت ہنگامی بنیادوں پر ہیوی مشنری کے ساتھ کورنگی زون سے برساتی نالوں کی صفائی کا آغاز کردیا جس میں بلدیہ عظمیٰ کراچی اور بلدیہ کورنگی کا عملہ اور بھاری مشنری کے ساتھ حصہ لے رہا ہے۔ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر کورنگی عرفان سلام میروانی نے بلدیہ کورنگی کو ہدایت کی ہے کہ مون سون سے قبل ضلع حدود میں تمام برساتی نالوں کی صفائی کو یقینی بنا یا جائے انہوں نے کہاکہ شاہ فیصل،ملیر ماڈل،کورنگی اور لانڈھی زونز میں نشیبی علاقوں میں برسات سے قبل ہنگامی بنیادوں پر نکاسی آب کا نظام یقینی بنا یا جائے تمام چاکننگ پوائنٹس کو کھولا جائے عرفان سلام میروانی نے بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ برساتی نالوں کی صفائی کے بعد نالوں سے برآمد ہونے والا فضلہ بروقت ٹھکانے لگا یا جائے انہوں نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ حکام سے بھی کہا کہ برسات سے قبل ضلع کورنگی کی حدود میں تمام علاقوں میں سیوریج فلو کی درستگی یقینی بنا ئی جائے اور شاہراہوں پر کھلے سیوریج ہولز کو کوور کیا جائے تاکہ دوران برسات برساتی پانی کی با آسانی نکاسی اور عوامی زندگیوں محفوظ اور عوام کو دشواریوں سے بچایا جاسکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here