محمد امسل نے الصغیر ہاکی کلب آن لائن ہاکی اسکلز کمپیٹیشن جیت لیا

0
1282

محمد امسل نے الصغیر ہاکی کلب آن لائن ہاکی اسکلز کمپیٹیشن جیت لیا
سید شہیر نے دوسری اور بلال راشد نے تیسری پوزیشن حاصل کی
سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری احمد علی راجپوت نے انعامات تقسیم کئے
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) الصغیر ہاکی کلب کی جانب سے منعقد کیا گیا رمضان لاک ڈائون آن لائن اسکلز ہاکی کمپیٹیشن محمد امسل نے جیت لیا، سید شہیر نے دوسری اور بلال راشد نے تیسری پوزیشن حاصل کی، ان مقابلوں میں 30 کھلاڑیوں نے حصہ لیا، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری احمد علی راجپوت نے انعامات تقسیم کئے اس موقع پر پاکستان ہاکی ٹیم کے کوچ اولمپیئین سید سمیر حسین، الصغیر ہاکی کلب کے صدر سید صغیر حسین، چیئرمین امتیاز احمد، سیکریٹری عظمت پاشا سمیت سینیئرز، جونیئرز اور ویٹرز کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی. تقریب تقسیم انعامات نارتھ کراچی سیکٹر الیون اے ہاکی اسٹیڈیم میں منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی احمد علی راجپوت تھے اپنے خطاب میں انہوں الصغیر ہاکی کلب کی نہ صرف تعریف کی بلکہ جونیئر کھلاڑیوں پر مشتمل ہاکی کے آن لائن اسکلز مقابلے کو خوش آئند قرار دیا، انہوں نے کہا کہ کورونا وباء کی وجہ سے حکومت سندھ نے گرائونڈز پر پابندی عائد کررکھی تھی اس دوران الصغیر کلب نے کھلاڑیوں کو گھروں میں مصروف رکھنے کیلئے یہ مقابلے منعقد کروائے تاکہ یہ کھیل میں مہارت اور فزیکل فٹنس برقرار رکھ سکیں، احمد علی راجپوت نے کہا کہ نارتھ کراچی میں لاکھوں کی آبادی ہے لیکن افسوس کہ یہاں ہاکی کے میدان ویران پڑے ہیں اور کوئی آسٹروٹرف بھی نہیں، انہوں نے یقین دلایا کہ وہ نارتھ کراچی میں ہاکی آسٹروٹرف کی تنصیب کیلئے سندھ حکومت سمیت ہر فورم پر آواز بلند کرینگے. اولمپیئین سید سمیر حسین نے کہا کہ کراچی کی ہاکی میں الصغیر ہاکی کلب ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، یہ کلب گزشتہ 30 سال سے اس کھیل میں کھلاڑی فراہم کررہا ہے، سجاس کے سیکریٹری اصغر عظیم نے بھی الصغیر کلب کو اپنی جانب سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا بعد ازاں مہمان خصوصی نے پوزیشن ہولڈرز میں اسناد تقسیم کیں اور کیش ایوارڈ بھی دیئے. تقریب تقسیم انعامات میں سجاس کے جنرل سیکریٹری اصغر عظیم اور سینیئر صحافی جاوید اقبال نے خصوصی طور پر شرکت کی.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here