کراچی پولیس کے شہید کانسٹیبل سید نعمان شاہ کی نماز جنازہ گارڈن ہیڈ کواٹر میں ادا کر دی گئی

0
1593

 

کراچی پولیس کے شہید کانسٹیبل سید نعمان شاہ کی نماز جنازہ گارڈن ہیڈ کواٹر میں ادا کر دی گئی۔
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) شہر میں قیام امن کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے جوان محکمے کا فخر ہیں۔
کانسٹیبل سید نعمان شاہ نے ڈاکوؤں سے مقابلے کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
شہید کی نماز جنازہ میں آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی کراچی اور صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی سمیت سینئیر پولیس افسران اور اہلکاروں نے بھی شرکت کی۔
شہید کانسٹیبل کی عمر 31 سال اور وہ تھانہ سکھن میں تعینات تھا، شہید نے سوگواروں میں بیوہ اور تین کم سن بیٹے چھوڑے ہیں۔
پولیس کانسٹیبل سید نعمان شاہ نے 2017 میں کراچی پولیس جوائن کی اور ایمانداری اور بہادری سے اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران مورخہ 18 مئی 2021 کو ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید ہوا۔
آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی سمیت دیگر سینئیر پولیس افسران نے بھی شہید کانسٹیبل نعمان کو خراج عقیدت پیش کیا۔
شہریوں کی جان و مال کے تحفظ، امن و امان کے قیام، دہشتگردوں اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے ابتک کراچی پولیس کے سینکڑوں افسران و جوانوں نے جام شہادت نوش کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here