عید کی خوشیاں دوبالا اپنوں کے سنگ یہ ہی ہے ہمارا عزم وطن پرست لیبر یونین

0
1422
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی جناب ناصر عباس سومرو

اظہار تشکر
عید کی خوشیاں دوبالا اپنوں کے سنگ یہ ہی ہے ہمارا عزم وطن پرست لیبر یونین۔
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) سرپرست اعلیٰ سید عمران حسین جعفری کا ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی جناب ناصر عباس سومرو صاحب، ڈائریکٹر فنانس جناب توفیق احمد سومرو اور اکاؤئنٹ ڈپیاڑٹمنٹ کی پوری ٹیم کو ادارہ ترقیات کراچی میں ملازمین کی عید الفطر کی تنخواہوں کی ادائیگی پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ وطن پرست لیبر یونین پی ایس پی کے تمام پینل بشمول سر پرست اعلیٰ سید عمران حسین جعفری، جنرل سیکٹریری ذشیان ملک، صدر وسیم خان، نشرو اشاعت سیکرٹری یاسر علی خان اور سنئیر جوائنٹ سیکرٹری نسیم انصاری نے اپنے مشترکہ اعلامیہ میں ڈی جی کے ڈی اے جناب ناصر عباس سومرو صاحب ڈائریکٹر فناس توفیق احمد سومرو اکاؤئنٹ آفیسر اور انتظامیہ کی پوری ٹیم کو عید الفطر کی تنخوائوں کی ادائیگی پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کی کاوشوں کے نتیجے میں محنت کش ملازمین کی بروقت اقدامات کرتے ہوئے تنخوائوں کی ادائیگی کو یقینی بنایا ہے۔ عید الفطر سے قبل کچھ عناصر منفی پروپگنڈہ کر رہے تھے کہ انتظامیہ تنخواہوں کی ادائیگی میں ناکام ہوگئی ہے لیکن ہونہار ڈائریکٹر فنانس جناب توفیق احمد سومرو نے ڈی جی کے ڈی اے ناصر عباس سومرو صاحب کی ہدایت پر اکاؤئنٹ ڈپیاڑٹمنٹ میں ہنگامی اقدامات کئے جنکی بدولت ملازمین کی تنخوائیں آج بینک میں آچکی ہیں جسکے لئے تمام اسٹاف اور خصوصی طور پر وطن پرست پینل کے اراکین جنکے مطالبے پر فوری اقدامات کیے گئے ہیں۔ ڈی جی کے ڈی اے ناصر عباس سومرو صاحب کے ساتھ اظہار تشکر کرتی ہے اور دعا گو ہے کہ اللہ کریم انکو مزید کامیابیاں عطا فرمائے آمین ہم انتظامیہ کی پوری ٹیم کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنکی بدولت آج ملازمین بھی عید کی خوشیاں دوبالا کر سیکں گے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here