قاضی سید میر وجاہت علی شاہ تاجی کی قیادت میں پاکستان رینجرز (سندھ) 33 وِنگ (ڈسٹرکٹ سینٹرل) کے ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل وقاص سے ملاقات

0
1054

قاضی سید میر وجاہت علی شاہ تاجی کی قیادت میں پاکستان رینجرز (سندھ) 33 وِنگ (ڈسٹرکٹ سینٹرل) کے ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل وقاص سے ملاقات
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) بزم تاجیہ امجدیہ (رجسٹرڈ) انٹرنیشنل کے وفد نے قاضی سید میر وجاہت علی شاہ تاجی کی قیادت میں پاکستان رینجرز (سندھ) 33 وِنگ (ڈسٹرکٹ سینٹرل) کے ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل وقاص سے ملاقات ہوئی۔ جہاں اُنہوں نے وفد کا پُرتپاک استقبال کیا اور بزم تاجیہ امجدیہ (رجسٹرڈ) انٹرنیشنل اور قاضی سید میر وجاہت علی شاہ تاجی کی خدمات کو زبردست انداز میں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک آپ کو ہمیشہ شاد و آباد رکھے، خوش رکھے، جس طرح آپ صوفی ازم کے لئے کام کررہے ہیں، اس سلسلے میں ہماری مکمل حمایت آپ کے ساتھ ہے۔ ہر قانونی محاذ پر ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ صوفی ازم سے منسلک پاک صاف نیک شخصیت سے آج میری ملاقات ہوئی جس کےلئے میں خود کو خوش نصیب سمجھتا ہوں۔ آپ کا دل پاک اور میں محسوس کررہا ہوں کہ آپ کے ساتھ غیبی معاملات ہیں۔ آپ جو انسانیت کی خدمت دین کی خدمت کررہے ہیں، وہ ہر کوئی نہیں کرسکتا، یہ سب من جانب اللہ ہوتے ہیں۔ اللہ جس سے چاہتا ہے دین کا کام لیتا ہے اور اللہ پاک نے آپ کو منتخب کیا ہوا ہے۔ اللہ پاک آپ کو اور آپ کے بزرگوں کو آباد رکھے جنہوں نے آپ کی اتنی اعلیٰ تربیت فرمائی ہے۔ اور آپ نے جس طرح ماضی اور حال کے پاک فوج کے افسران کے دربار تاج الاولیاء سے تعلقات کے بارے میں بتایا تو مجھے بھی بے حد اشتیاق ہورہا ہے خانقاہ تاجیہ امجدیہ حاضری کا اور میں بہت جلد حاضری دوں گا۔ میرے پاس الفاظ نہیں ہیں جس سے میں آپ کو خراجِ تحسین پیش کرسکوں۔ اور میں انشاء اللہ ضرور آپ کی سسٹر کی شادی میں بھی شرکت کروں گا۔ اس موقع پر قاضی سید میر وجاہت علی شاہ تاجی نے بزم تاجیہ امجدیہ (رجسٹرڈ) انٹرنیشنل، خانقاہ تاجیہ امجدیہ کی کاوشوں اور انسانی حقوق کے حوالے سے خدمات کو تفصیلاً بیان کیا۔ وفد میں خلیفہ ندیم خان تاجی اور قاضی سید میر شاہ میر علی تاجی بھی موجود تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here