جامعہ کراچی: ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی میں داخلوں کے لئے4150 داخلہ فارم جمع کرائے گئے

0
1891

جامعہ کراچی: ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی میں داخلوں کے لئے4150 داخلہ فارم جمع کرائے گئے
3868 طلبہ کو انٹرویوز کے لئے اہل قراردیاگیا جبکہ میرٹ پر پورے اترنے والے 1644طلبہ کو داخلے دیئے گئے
جامعہ کراچی میں امسال ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی میں داخلوں کے لئے4150 داخلہ فارم جمع کرائے گئے،3868 طلباوطالبات کوانٹرویوز کے لئے اہل قراردیاگیا جبکہ میرٹ پر پورے اترنے والے 1644 طلبہ کو داخلے دیئے گئے۔جامعہ کراچی روزاول سے ہی بلاتفریق میرٹ پر داخلہ دینے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور میرٹ پر کسی قسم کا سمجھو تہ قابل قبول نہیں۔
علاوہ ازیں ایسے طلباوطالبات جن کے نام جاری کردہ داخلہ فہرست میں آچکے ہیں وہ اپنی داخلہ فیس 04 ستمبر2020 ء تک ایچ بی ایل اور سندھ بینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کراسکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here