ڈیفنس ڈے انڈر12 کرکٹ ٹورنامنٹ فائیواسٹار اسکول کے نام

0
740
ڈیفنس ڈے انڈر12 کرکٹ ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کا مہمان خصوصی فرخ باری ،سی ایس پی کے ہیڈ کوچ خان شیر اور دیگر کے ساتھ گروپ فوٹو

ڈیفنس ڈے انڈر12 کرکٹ ٹورنامنٹ فائیواسٹار اسکول کے نام
فائنل میں کرکٹ اسکول آف پاکستان کو شکست ،سٹی اسکول کی تیسری پوزیشن رہی
کراچی:(اسپورٹس رپورٹر) سی ایس پی کرکٹ اکیڈمی کے زیرنگرانی ڈیفنس ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ فائیواسٹار اسکول نے جیت لیا فائنل میں کرکٹ اسکول آف پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ ایونٹ کے انعقاد کا مقصد شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ نو عمر کرکٹرز کی حوصلہ افزائی بھی تھا ۔ فائنل کے موقع پر کرکٹرز اور ان کے والدین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔ دی سٹی اسکول درخشاں کیمپس نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ جن اسکولوں نے ایونٹ میں شرکت کی ان میں سٹی اسکول درخشاں کیمپس،فائیوا سٹار ،ایم بی ایس ،کرکٹ اسکول آف پاکستان،ماما بے بی کیئر ،،لٹل ا سٹار ،ایجوکیشن ہائی اسکول اورجی بی ایس ایس اسکول شامل تھے ۔ اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی فرسٹ کلاس کرکٹر فرخ باری نے ونر اور رنر اپ ٹیموں کو ٹرافی اور کھلاڑیوں کو انعامات اور شیلڈز دیں ،بعد ازاں سی ایس پی کے ہیڈ کوچ خان شیر نے ایونٹ میں شرکت کرنے والے اسکول کی ٹیموں اور شرکا کا ان کی آمد پر شکریہ ادا کیا ۔

ڈیفنس ڈے انڈر12 کرکٹ ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کا مہمان خصوصی فرخ باری ،سی ایس پی کے ہیڈ کوچ خان شیر اور دیگر کے ساتھ گروپ فوٹو

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here