خانقاہ تاجیہ امجدیہ میں مفت جلدی امراض کے کیمپ کا انعقاد

0
1175

خانقاہ تاجیہ امجدیہ میں مفت جلدی امراض کے کیمپ کا انعقاد
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) بزم تاجیہ امجدیہ اور لائنز کلب کی جانب سے منعقدہ کیمپ میں مستحقین کا مفت علاج کیا گیا
اسکن اسپیشلسٹ ڈاکٹر عاصم ہاشمی اور جنرل فزیشن ڈاکٹر خالد نے مریضوں کا معائنہ کیا
سید وجاہت علی شاہ تاجی، عمران خالق، ریحان ہاشمی، پاکستان پیٹریاٹک یوتھ کے وفد کی شرکت
کراچی (پ۔ر) بزم تاجیہ امجدیہ (رجسٹرڈ) اور لائنز کلب انٹرنیشنل کے بینر تلے خانقاہ تاجیہ امجدیہ میں مفت جلدی امراض کے کیمپ کا انعقاد کیاگیا۔ پاکستان کے نامور اسکن اسپیشلسٹ ڈاکٹر عاصم ہاشمی اور جنرل فزیشن ڈاکٹر خالد نے مریضوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر گدی نشین خانقاہ تاجیہ امجدیہ و مرکزی چیئرمین بزمِ تاجیہ امجدیہ (رجسٹرڈ) انٹرنیشنل قاضی سید میر وجاہت علی شاہ تاجی نے میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ یہ کیمپ بزم تاجیہ امجدیہ اور لائنز کلب کی جانب سے پہلی کاوش ہے۔ اس کے بعد مزید انسانیت کی فلاح و بہبود کےلئے دیگر اقدامات کئے جائیں گے۔ ہمارا مقصد بلارنگ و نسل و مذہب انسانیت کی خدمت کرنا ہے۔ خانقاہ میں ہر جمعرات کو چائلڈ اسپیشلسٹ، شوگر اسپیشلسٹ اور معدے کے امراض کے ماہر ڈاکٹرز جبکہ ہفتے کے روز روحانی معالج ہڈی و جوڑوں (آرتھوپیڈکس) مریضوں کا مفت علاج کرتے ہیں۔ یہ کیمپ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ اس کیمپ کے انعقاد میں نامور ماہر تعلیم اور سینئر رکن لائنز کلب انٹرنیشنل عمران خالق صاحب کا بہت بڑا کردار ہے۔ سابق رکن قومی اسمبلی ریحان ہاشمی نے کہا کہ بزم تاجیہ امجدیہ کا مشن صرف تبلیغ اسلام نہیں بلکہ اُس کے ساتھ انسانیت کی خدمت بھی ہے۔ یہی صوفیا کی تعلیمات ہیں یہی اسلام کی اصل روح ہے۔ جس کو سمجھنا ہمارے لئے بہت ضروری ہے۔ اس موقع پر پاکستان پیٹریاٹک یوتھ کراچی ڈویژن کے صدر میر ذیشان ابڑو، ڈسٹرکٹ سینٹرل کے صدر سید فہد سمیت کراچی ڈویژن کے تمام عہدیداران نے شرکت کی۔ ان کے علاوہ خلیفہ ندیم خان تاجی (اسسٹنٹ وائس پریذیڈنٹ نیشنل بینک)، علامہ خالد قادری تاجی ملاڑی، سید رامش علی تاجی، سید شاہ میر علی تاجی، حاکم علی تاجی، مبین علی تاجی، معین تاجی، عمیر تاجی، زین العابدین تاجی اور بزم تاجیہ امجدیہ حیدرآبادکے احسن تاجی اور عمیر تاجی نے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here