سندھ آرم ریسلنگ کا سید نصر اقبال کی “ساس”اور امتیاز علی نارانجا کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

0
1416

سندھ آرم ریسلنگ کا سید نصر اقبال کی “ساس”اور امتیاز علی نارانجا کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کے صدر انتصار حیدر , سیکریٹری کاشف احمد فاروقی , چیئرمین سعید عالَم، نائب چیئرمین گلفلراز احمد خان، سینئر نائب صدر رمیز صدیقی , نائب صدور راشد احمد، عظمیٰ شیخ، آصف ظھیر، سیکریٹری فنانس سید ناصرعلی, جوائنٹ سیکریٹری، ریحان اکرم، احمد دین، سلمان اسماعیل، اختر علی، صادق شہزاد، مہرین اکرم، شہلا افتخار، شاداب افتخار، نبیل احمد، سیکریٹری اطلاعات فہد فاروقی، سمیت ارکان ایگزیکٹو کمیٹی اور تمام ممبران نے روزنامہ جنگ کے سینئر اسپورٹس جرنلسٹ, پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے سینئر نائب صدراور سجاس کے سینئر ممبر سید نصر اقبال کی “ساس” اور سینئر اسپورٹس جرنلسٹ 92 نیوز کے اسپورٹس ایڈیٹر، پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے نائب صدر، کراچی پریس کلب اور سجاس کے ممبر امتیاز علی نارانجا کی والدہ جن کا حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث انتقال ہوگیا ہے, انتہائی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے. اللہ‎ تعالیٰ انکو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے امین اور سندھ آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کی مجلس عاملہ نے سید نصر اقبال اور امتیاز علی نارانجا دونو ں سینئر اسپورٹس جرنلسٹز سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے لئے معغفرت کی دعا کی ہے. اللہ پاک نصراقبال بھائی اور امتیاز علی نارانجا بھائی سمیت اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے. امین ۔۔
دریں اثناء میں پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے صدر اور (AIPS)ایسوسی ایشن انٹرنیشنل پریس آف اسپورٹس (ایشیاء) کے سیکریٹری امجد عزیز ملک نے بھی سید نصر اقبال اور امتیاز علی نارانجا سے اظہار تعزیت اور مرحومہ کے لئے معغفرت کی دعا کی ہے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here