سڑکوں کی بہتری سمیت پارکوں کو تفریحی وصحت مندانہ سرگرمیوں کا مرکز بنایا جارہا ہے، شعیب احمد ملک

0
701

میونسپل کمشنر ایسٹ شعیب احمد ملک کا لائینز ایریا کا دورہ
دورے کے دوران بشارت پارک اور یوسی 10 میں سڑکوں کی استرکاری کے کام کا معائنہ کیا گیا
سڑکوں کی بہتری سمیت پارکوں کو تفریحی وصحت مندانہ سرگرمیوں کا مرکز بنایا جارہا ہے، شعیب احمد ملک
ترقیاتی کاموں میں معیار اولین ترجیح ہونی چاہیئے، شعیب ملک
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر/ ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ سید محمد علی شاہ کی ہدایت پر میونسپل کمشنر ایسٹ شعیب احمد ملک نے ایگزیکٹیو انجنئیر سلمان الرحمن میمن ودیگر کے ہمراہ یوسی 10 لائینز ایریا کا اچانک دورہ کر کے سڑکوں کی استرکاری کے کام اور تھری ڈی بشارت پارک کا معائنہ کیا اس موقع پر انہوں نے سڑکوں کی استرکاری کے کام کے معائنے کے دوران کہا کہ سڑکوں کی تعمیر میں تکنیکی مہارتوں کا خیال رکھ کر امور کی انجام دہی کو یقینی بنایا جائے جہاں بھی ترقیاتی کام سر انجام دئیے جا رہے ہوں وہاں خام اشیاء کے معیار کو ہر صورت چیک کیا جائے،ضلع شرقی کی خوبصورتی کا انحصار اس بات پر ہے کہ معیاری کام کو ہر صورت ترجیح دی جائے، بشارت پارک کے معائنے کے دوران انہوں نے کہا کہ ضلع شرقی میں اچھے پارک موجود ہیں ان کی مناسب دیکھ بھال کا مناسب بندوبست ہونا چاہیئے بشارت پارک کی بہتری کیلئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائے جائیں، ہماری کوشش ہے کہ پارکوں کو بہترین حالت میں رکھ کر شہریوں کو زیادہ سے زیادہ تفریحی و صحت مندانہ سرگرمیوں کی جانب راغب کیا جائےلہذا مرحلہ وار ضلع شرقی میں موجود پارکوں کو بہتری کی جانب گامزن کر رہے ہیں اس موقع پر ان کے ہمراہ اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجنئیرز ندیم زیدی، نجم الحسنین اور سلیم فاروقی ودیگر بھی موجود تھے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here