چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے یوسی 21 کے چیئرمین عدنان خان اور وائس چیئرمین تنزیل بن عبدالرؤف کے ہمراہ باغ مصطفی فیملی پارک گلشن اقبال کا افتتاح کردیا گیا

0
1657

محلے کی سطح پر پارکوں کو تعمیر کر کے مکینوں کے حوالے کیا جا رہا ہے اب ضرورت ہے کہ محلے کے لوگ اس کی حفاظت کی ذمہ داری لیں:چیئرمین بلدیہ شرقی
چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور کو ترقیاتی کاموں کی انجام دہی پرعوام کاخراج تحسین
کراچی(اسٹاف رپورٹ) چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے یوسی 21 کے چیئرمین عدنان خان، وائس چیئرمین تنزیل بن عبدالرؤف ڈائریکٹر پارکس توقیرعباس و دیگر کے ہمراہ گلشن اقبال بلاک 7 میں باغ مصطفی فیملی پارک کا افتتاح کر دیا ہے، افتتاح کے موقع پر ڈسٹرکٹ چیئرمین معید انور نےکہا ہے کہ منتخب نمائندوں کی کاوشوں کے سبب محلے کی سطح پر پارکوں کی تعمیر اور تزین و آرائش کر کے مکینوں کے حوالے کیا جا رہا ہے اب ضرورت ہے کہ محلے کے لوگ اس کی حفاظت کی ذمہ داری لیں اور کوشش کی جائے کہ پارکوں کی درستگی کے بعد اس سے طویل عرصے تک استفادہ حاصل کیا جائے اس سلسلے میں مذکورہ پارک کی دیکھ بھال کیلئے کمیٹی قائم کی جارہی ہے مذکورہ پارک علاقہ مکینوں کی گزارش پر دوبارہ تعمیر کیا گیا ہے اس موقع پر علاقہ مکینوں نے بلدیہ شرقی کی جانب سے بہترین بلدیاتی سہولیات کی فراہمی پر خراج تحسین بھی پیش کیا گیا اور کہا کہ ڈسٹرکٹ چیئرمین معید انور اور بلدیاتی قیادت نے ہمارے مسائل کو سمجھ کر بالترتیب مسائل کے حل کروائے جس کیلئے ہم ان کے بہت مشکور وممنون ہیں اور امید کرتے ہیں کہ آنے والے دنوں میں بھی بلدیہ شرقی کی کارکردگی اسی طرح جاری رہے گی۔علاوہ ازیں چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے پارک میں کئے گئے تزئین و آرائش کے کاموں کا بھی تفصیلی معائنہ کیا جہاں خوبصورت پودوں کو لگانے کے ساتھ ساتھ لائیٹس کی تنصیب، گھاس لگانے ودیگر کام بھی یقینی بنائے گئے ہیں،چیئرمین معید انور نے تمام کاموں کے معائنے کے بعد متعلقہ افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اسی طرز پردیگر پارکوں میں بھی اقدامات یقینی بنائے جائیں جس سے ہماری عوام لطف اندوز ہوسکیں۔علاوں ازیں اس موقع پرعلاقہ مکینوں کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں انہوں نے اپنے بلدیاتی مسائل پیش کئے جس میں سڑکوں کی بہتری،اسپیڈ بریکر کی تنصیب، سیوریج و دیگر مسائل کی جانب توجہ مبذول کروائی گئی، چیئرمین معید انور نے یقین دہانی کرائی کہ تمام مسائل کو بالترتیب حل کریں گے، سیوریج کا مسئلہ ہمارے دائرہ کار میں نہیں مگر پھر بھی کوشاں ہیں کہ عوام کے مسائل کیلئے اپنے وسائل سے بڑھ کر اقدامات کرسکیں، اس موقع پر منتخب بلدیاتی نمائندگان کے علاوہ علاقہ مکین بھی موجود تھے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here