جامعہ کراچی میں شعبہ کمپیوٹرسائنس اور اپلائیڈ فزکس کا داخلہ ٹیسٹ24 جنوری کو ہوگا

0
989

جامعہ کراچی میں شعبہ کمپیوٹرسائنس اور اپلائیڈ فزکس کا داخلہ ٹیسٹ24 جنوری کو ہوگا
تمام امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈ ان کے پورٹل پر اپ لوڈ کردیئے گئے
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق بیچلرز ایوننگ پروگرام میں شعبہ کمپیوٹر سائنس بی ایس ایس ای، بی ایس سی ایس اور شعبہ اپلائیڈ فزکس کا داخلہ ٹیسٹ اتوار24 جنوری2021 ء کومنعقد ہوگا۔تمام امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈ ان کے پورٹل پر اَپ لوڈکردیئے گئے ہیں۔
داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کے خواہشمند امیدوار اپنے پورٹل سے ایڈمٹ کارڈ پرنٹ کرسکتے ہیں جس پر امتحانی مرکز،کمرہ نمبر اور مقررہ وقت درج ہے۔تمام امیدواروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ کووڈ19 ایس اوپیز کے مطابق صبح 10:00 بجے ایڈمٹ کارڈ پر درج امتحانی مراکز میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔
واضح رہے کہ داخلہ ٹیسٹ میں صرف ان امیدواروں کو شرکت کی اجازت دی جائے گی جنہوں نے اپنے داخلہ فارم میں شعبہ کمپیوٹرسائنس اور اپلائیڈ فزکس کا انتخاب کیا ہے،اس کے علاوہ تمام شعبہ جات میں داخلے اوپن میرٹ کی بنیاد پر دیئے جائیں گے۔علاوہ ازیں ماسٹرزاور ڈپلومہ پروگرام میں داخلے اوپن میرٹ کی بنیاد پر دیئے جائیں گے اورکسی شعبہ کے لئے داخلہ ٹیسٹ نہیں ہوگا۔بیچلرز،ماسٹرز،ڈپلومہ اورسرٹیفیکٹ پروگرام کی داخلہ فہرستیں 31 جنوری 2021 ء کو جاری کی جائیں گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here