سرسید یونیورسٹی اور اے یو سی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخطٌ

0
1130

سرسید یونیورسٹی اور اے یو سی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخطٌ
کراچی:( اسٹاف رپورٹر) تعلیمی پروگراموں اور گریجویٹس کے معیار اور کارکردگی کو بہترین بنانے کے حوالے سے طویل المدت حکمت عملی کی منصوبہ بندی اور نفاذ کے لایے سرسیدیونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور اے یو سی پرائیوٹ لمیٹڈ کے مابین ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے ۔ سرسید یونیورسٹی اور اے یو سی کی طرف سے بالترتیب رجسٹرار سید سرفراز علی اور چیف ایگزیکیٹو آفیسر اسد اللہ چودھری نے دستخط کئے ۔
MoU کا بنیادی مقصدیہ ہے کہ موجودہ اقدامات کی روشنی میں ادارے کی کار کردگی کا جائزہ لیا جائے اور اسے اسٹریٹیجک اہداف کے مطابق ڈھالا جائے اے یو سی انفارمیشن ٹیکنالوجی اور پروجیکٹ مینجمنٹ کنسلٹنسی اور ٹریننگ کے شعبہ میں کامیابی کا ایک ٹریڈمارک ہے
اس موقع پر اظہار ِ خیال کرتے وہئے سرسید یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین نے کہا کہ درس و تدریس کے معیار کو بہتر بنانا ہماری اولین ترجیح رہی ہے اور فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام کے ذریعے تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے دونوں اداروں کے مابین ایم او یو سائن کیا گیا ہے تاکہ معیاری اور بہترین کار کردگی کو یقینی بنایا جاسکے ۔ ہم طویل المدتی حکمت عملی پر توجہ دے رہے ہیں اور مختلف سمتوں میں کام کر رہے ہیں تاکہ نتیجہ خیز اقدامات کے ذریعے ترقی کی رفتار کو مزیدبڑھایا جا ئے ۔
AUC کے چیف ایگزیکیٹو آفیسر اسد اللہ چودھری نے کہا کہ جامعات صرف طلباء کی تعداد پر ہی توجہ مرکوز رکھتی ہیں اور ان کے نزدیک ترقی ناپنے کا پیمانہ بھی طلباء کی تعداد ہی ہے ۔ جبکہ انھیں یہ بھی دیکھنا چاہئے کہ جامعات کے فارغ التحصیل طلباء کی قدر باہر کی دنیا میں کیا ہے ۔ یا ان کی کارکردگی کس معیار کی ہے ۔ ہم ترجیحات کی درجہ بندی نہیں کر پاتے جبکہ دستیاب وسائل کے مطابق ترجیحا ت کا تعین بہت ضروری ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here