اسٹیل مل پر سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا ٹریڈ یونین رہنماؤں سے مشاورتی اجلاس

0
363

اسٹیل مل پر سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا ٹریڈ یونین رہنماؤں سے مشاورتی اجلاس
اسٹیل مل کو فوری طور پر سندھ حکومت کے حوالے کرنے کے لیے سندھ اسمبلی میں قرارداد لانے کا اعلان
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی طرف سے نامزد پاکستان اسٹیل ملز بحران کے حوالے سے بنائی گئی کابینہ کی ذیلی کمیٹی کی صدارت میں اسٹیل ملز ایکشن کمیٹی اور مزدور انجمنوں کے رہنماوں کا اجلاس سندھ سیکریٹریٹ کے کمیٹی روم میں ہوا۔ جس میں صوبائی وزیر برائے محنت سعید غنی، ناصر شاہ، مرتضی وہاب، وقار مہدی، پائلر کے کرامت علی سمیت اسٹیل ملز ایکشن کمیٹی کے رہنما شریک تھے۔ اس موقعے پر صوبائی وزراہ کی کمیٹی نے مزدور رہنماوں کے اسٹیل ملز سی ای او کی رہشگاہ کے باہر دھرنے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ محنت محنت کش پر امن احتجاج کریں، ان کا حق ہے، لیکن ایسی کوئی چیز نہ کریں جس سے ان کی تحریک کو نقصان پہنچے. احتجاج ہر صورت پرامن ہونا چاہئے۔ اس موقعے پر متفقہ طور پر یہ طے پایا کہ اسٹیل مل کو فوری طور پر سندھ حکومت کے حوالے کرنے کے لیے سندھ اسمبلی میں قرارداد لائی جائے گی۔ یہ فیصلہ ٹریڈ یونین رہنماؤں کی سفارش پر کیا گیا ہے۔ صوبائی وزراء نے مزدور رہنماوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے اسٹیل مل معاملے پر وفاق کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا مسودہ مشیر قانون مرتضیٰ وہاب تیار کر رہے ہیں جس پر دو روز کے بعد ایک اور تفصیلی مشاورتی اجلاس بلایا جائے گا، جس میں ٹریڈ یونین رہنما بھی اپنی تجاویز پیش کرنا سکھیں گے۔
سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے اجلاس میں شرکاء کو بتایا کہ ٹریڈ یونین کی تجاویز وفاق کو لکھے جانے والے خط میں شامل کی جائیں گی.سندھ حکومت محنت کشوں کے حقوق کا ہرحال میں تحفظ کرے گی. سید ناصر حسین شاہ نے مزدوروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت ہے کہ اسٹیل مل کے محنت کشوں سے سفارشات لے کر ان پر عمل کیا جائے. کچھ سال قبل پی آئی اے کی تحریک میں لوگوں کی جانیں ضائع ہوئیں تھیں، نہیں چاہتے کہ کوئی ایسا کام کیا جائے جس سے نقصان کا اندیشہ ہو۔ احتجاج کو پرامن رکھا جائے کیوں کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ ہم خط لکھیں اور وفاقی حکومت فوراً اسٹیل مل کا کنٹرول سندھ حکومت کے حوالے کر دے. یہ طویل جدوجہد ہے جو ہم سب نے مل کر کرنی ہے. اس موقعے پر پائلر سے وابستہ کرامت علی کا کہنا تھا کہ مستقل بنیادوں پر تحریک چلانی پڑے گی، وفاق اتنی آسانی سے پیچھے نہیں ہٹے گا. اسٹیل مل پر عوام کو موبلائیز کرنے کی ضرورت ہے. احتجاج کرنے والے مزدوروں کے خلاف مقدمات درج کئے جا رہے ہیں، یہ ہمارے قوانین کی خلاف ورزی ہے اسے روکا جائے۔ اس موقعے پر جلاس می سیکریٹری محکمہ محنت رشيد سولنگی، ڈپٹی کمشنر ملیر گھنور لغاری، مزدور حبیب جنیدی اور اسٹیل مل ایکشن کمیٹی کے تمام رہنماوں نے اس بات پر اتفاق کیا کپ سندھ حکومت کے ساتھ مل کر اسٹیل ملز کے مسئلے کا حل نکالیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here