سندھ کے شبیر لشکر والا نے 13ویں قومی ٹین پن بائولنگ چیمپیئن شپ میں میدان مار لیا

0
1296

سندھ کے شبیر لشکر والا نے 13ویں قومی ٹین پن بائولنگ چیمپیئن شپ میں میدان مار لیا
اسلام آباد:(اسٹاف رپورٹر) سندھ کے شبیر لشکر والا نے 13ویں قومی ٹین پن بائولنگ چیمپیئن شپ میں میدان مار لیا جبکہ ظفر اقبال نے دوسری اور سلیم بیگ نے تیسری پوزیشن حاصل کی، چیمپین شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی عدنان قیصر تھے جہنوں نے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامی رقوم تقسیم کی۔ چیمپین شپ میں دس لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی تھی۔ اس موقع پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن ، سیکرٹری جنرل محمد حسین چٹھہ، سندھ ٹین پن بائولنگ ایسوسی کے صدر علیم آغا بھی موجود تھے۔ گذشتہ روز ارینہ بائولنگ کلب، ایف نائن پارک، اسلام آباد میں کھیلے گئے چیمپین شپ کے منیز سنگلز کے مقابلوں میں شبیر لشکر والا نے پہلی، ظفر اقبال نے دوسری اور سلیم بیگ نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ فضل مانیا چوتھے نمبر پر رہے، ڈبلز کے مقابلو ں میں سلیم بیگ اور ظفر اقبال نے پہلی، اعجاز الرحمن اور محمد حسین چٹھہ نے دوسری جبکہ شبیرلشکر والا اور علیم آغا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ٹیم ایونٹ میں اعجاز الرحمن، محمد حسین چٹھہ، سلیم بیگ اور ظفر اقبال نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ شبیر لشکر والا، علیم آغا، فضل مانیا اور احمر عباس سلڈیرا دوسرے نمبر پر رہے، ایمچور ایونٹ کے مقابلوں میں پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کےصدر اعجاز الرحمن کے صاحبزادے دنیال الرحمن نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ آمنہ روشی نے دوسری اور روس کی علینہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ڈیف ایونٹ کے مقابلوں میں قاسم اسد نے میدان مار لیا جبکہ اعظم خان نے دوسرے اور غضنفر اقبال نے تیسرے نمبر پر رہے، روس کی علینہ نے ویمن کا ایونٹ جیت لیا۔ آمنہ نوشی نے دوسری اور نور العین نے تیسری پوزیشن حاصل کی، پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کےصدر اعجاز الرحمن نے بتایا کہ چیمپیئن شپ میں ملک بھر 137 مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیا، چیمپیئن شپ میں 6 کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے تھے جن میں سنگلز، ڈبلز، ٹیم ایونٹ، خواتین، ایمچور اور ڈیف کے مقابلے شامل تھے،

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here