کراچی نے لاڑکانہ کو ہرا کر انٹر ڈویژنل مینز ٹگ آف وار چیمپیئن شپ جیت لی

0
1478

کراچی نے لاڑکانہ کو ہرا کر انٹر ڈویژنل مینز ٹگ آف وار چیمپیئن شپ جیت لی۔
شہید بینظیرآباد نے حیدرآباد کو شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کی.ڈپٹی کمشنر خیرپور احمد علی قریشی، ذوالفقار علی ڈھوٹ اور جاوید اقبال بیگ نے انعامات تقسیم کیئے
خیرپور:( اسٹاف رپورٹر) کراچی نے انٹر ڈویژنل مینز ٹگ آف وار چیمپیئن شپ جیت لی۔خیرپور میں منعقدہ مذکورہ ایونٹ کے فائنل میں فاتح ٹیم نے لاڑکانہ کو 2-0 سے شکست دی اور اپنی مسلسل فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی۔قبل ازیں شہید بینظیرآباد نےحیدرآباد کو شکست دے کر تیسری پوزیشن اور سکھر نے میرپورخاص کو ہرا کر پانچویں پوزیشنز حاصل کیں۔حیدرآباد نے پول میچ میں شہید بینظیرآباد ڈویژن کو سخت مقابلے کے بعد 2-1 سے شکست دی تھی تاہم تیسری پوزیشن کے میچ میں وہ کامیابی حاصل نہ کرسکے.میچز کو محمد اختر، محمد اصغر،محمد شہمیر عباسی، نصرت حسین،شفقت مکانی اور دیگر نے سپروائز کیا۔فائنل میچ اور تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر خیرپور احمد علی قریشی تھے جبکہ دیگر مہمانوں اور ٹیم آفیشلز میں محمد مراد پيرزاده, تاج محمد مہر،پروفيسر نجم الحسن،جاويد رسول،پرویز احمد شیخ، عائشہ ارم، زوار عقیل احمد، محمد کلیم، محمد نديم، غلام مرتضی،سلیم احمد آرائیں، شاہزیب اعوان، عبدالباقی پنہور، افتخار ڈھوٹ، قادر بخش اور دیگر شامل ہیں۔ڈویژنل ٹگ آف وار ایسوسی ایشن خیرپور کے زیراہتمام سندھ ٹگ آف وار ایسوسی ایشن کے تعاون سے دلشاد پارک گرائونڈ میں منعقدہ اس چیمپیئن شپ کی اختتامی تقریب کے آغاز سے قبل مہمان خصوصی کو آرگنائزنگ سیکریٹری ذوالفقار علی ڈھوٹ،محمد منصور علی،غلام مرتضی ڈھوٹ، عرفان علی ڈھوٹ اور سندھ ٹگ آف وار ایسوسی ایشن کے سکریٹری جاوید اقبال بیگ نےخوش آمدید کہا اور انہیں اجرک کے تحائف اور اعزازی شیلڈ پیش کیں۔اس موقع پر مہمان خصوصی احمد علی قریشی نے اپنے خطاب میں کہا کہ نوجوانوں کی ذہني و جسمانی نشمونما کے لیئے کھیلوں کے مقابلے اہميت رکھتے ہیں اور ان میں جوش و جذبہ پيدا ہوتا ہے اس لیئے اس طرح کے مقابلوں کا انعقاد ہوتے رہنا چاہیئے۔انہوں نے اس ضمن میں منتظمین کو اپنے ہرممکن تعاون فراہم کرنے کا اعلان کیا۔آخر میں انہوں نے آرگنائزنگ سیکریٹری ذوالفقار علی ڈھوٹ کے ساتھ فاتحین میں میڈلز، اسناد اور ٹرافیاں تقسیم کیں جبکہ دیگر اعزای مہمانوں، ٹیم آفیشلز، ڈویژنل سیکریٹریز، ٹیکنیکل آفیشلز، آرگنائزنگ ٹیم اور سندھ کے سیکریٹری کو اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here