تیرویں قومی ٹین پن بائولنگ چیمپیئن شپ اسلام آباد میں شروع ہو گئی

0
1094

تیرویں قومی ٹین پن بائولنگ چیمپیئن شپ اسلام آباد میں شروع ہو گئی
اسلام آباد:( اسٹاف رپورٹر) پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے زیراہتمام تیرویں قومی ٹین پن بائولنگ چیمپیئن شپ ارینہ بائولنگ کلب، ایف نائن پارک، اسلام آباد میں شروع ہو گئی۔ چیمپیئن کا افتتاح وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کیا، اس موقع پر سینیٹر مرزا آفریدی، پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ارشد محمود، پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کےصدر اعجاز الرحمن، سیکرٹری جنرل محمد حسین چٹھہ کے علاوہ کھلاڑیوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ چیمپیئن شپ میں ملک بھر137 مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، چیمپیئن شپ میں 6 کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں سنگلز، ڈبلز، ٹیم ایونٹ، خواتین، ایمچور اور ڈیف کے مقابلے شامل ہیں، چیمپیئن شپ کے کوارٹر فائنل مقابلے 8 جنوری کو، سیمی فائنل 9 جنوری کو اور فائنل مقابلے 10 جنوری کو کھیلے جائیں گے،چیمپیئن شپ میں دس لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے، چیمپیئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے، واضح رہے کہ یہ چیمپیئن شپ 25 سے 30 دسمبر تک کراچی میں کھیلی جانی تھی لیکن کراچی میں کرونا وائرس کے باعث بائولنگ کلب بند ہونے کے بعد یہ چیمپیئن شپ اسلام آباد منتقل کردی گئی تھی،

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here