جامعہ کراچی نے بیچلرزاورماسٹرز مارننگ پروگرام میں اوپن میرٹ کی بنیاد پر ہونے والے داخلوں کی فہرستیں جاری

0
500

جامعہ کراچی نے بیچلرزاورماسٹرز مارننگ پروگرام میں اوپن میرٹ کی بنیاد پر ہونے والے داخلوں کی فہرستیں جاری
داخلہ فیسیں 06 تا15 جنوری2021 ء تک جمع کرائی جاسکتی ہیں جبکہ کلیم فارم 06 تا08 جنوری2021 تک جمع کرائے جاسکتے ہیں
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطا بق بیچلرز،ماسٹرز مارننگ پروگرام میں اوپن کی میرٹ کی بنیاد پرہونے والے داخلوں کی فہرستیں جاری کردی گئیں ہیں۔ایسے طلباوطالبات جن کے نام جاری کردہ داخلہ فہرستوں میں آچکے ہیں وہ اپنی داخلہ فیس 06 تا15 جنوری2021 تک صبح 10:00 تادپہر 3:00بجے تک جمع کراسکتے ہیں۔
طلبہ اپنے آن لائن پورٹل سے انرولمنٹ فیس واؤچراور انرولمنٹ فارم کا پرنٹ لینے کے بعد متعلقہ دستاویزات کی جامعہ کراچی کے جمنازیم ہالمیں قائم داخلہ کمیٹی کاؤنٹرز سے تصدیق کرانے کے بعدجمنازیم ہال میں واقع بینک کاؤنٹرپرہی اپنی داخلہ فیس جمع کراسکتے ہیں۔واضح رہے کہ داخلہ فیس صرف یوبی ایل جامعہ کراچی کے مین کیمپس برانچ میں بصورت کیش جمع کرائی جاسکتی ہے اس کے علاوہ کوئی اور بینک داخلہ فیس وصول کرنے کا مجاز نہیں ہوگا۔
ڈاکٹر صائمہ اخترکاکہنا تھا کہ کووڈ 19 کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی ہدایت پرطلبہ کی سہولت کے پیش نظر ہر طالب علم کے فیس واؤچر پر فیس جمع کرانے کی تاریخ درج کی گئی ہے۔طلبہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ فیس واؤچر پر درج تاریخوں میں اپنی داخلہ فیس جمع کرانے کو یقینی بنائیں تاکہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس اوپیز کے مطابق مجمع سے گریز کیا جاسکے۔طلبہ کے لئے ضروری ہے کہ وہ فیس ماسک کے استعمال اورسماجی فاصلے کو یقینی بنائیں۔
علاوہ ازیں ایسے طلباوطالبات جو جاری کردہ داخلہ فہرستوں سے مطمئن نہیں ہیں وہ 06 تا08 جنوری2021 ء تک اپنے آن لائن پورٹل سے کلیم فارم داخل کرسکتے ہیں۔طلباوطالبات کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ جامعہ کراچی کی جانب سے جاری کردہ کلوزنگ پرسنٹیج/ اہلیت کو مد نظر رکھتے ہوئے کلیم فارم جمع کرائیں۔
،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،
جامعہ کراچی نے ایم اے ریگولرکے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کااعلان
کراچی :(اسٹاف رپورٹر) ناظم امتحانات جامعہ کراچی کے مطابق ایم اے ریگولر سال اول وآخر کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ طلبہ اپنے امتحانی فارم 6700 روپے فیس کے ساتھ18 جنوری2021 ء تک جمع کراسکتے ہیں۔ امتحانی فیس ایچ بی ایل،یوبی ایل،نیشنل بینک آف پاکستان،ایم سی بی اور سندھ بینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کرائی جاسکتی ہے۔
امتحانی فارم اور بینک واؤچر جامعہ کراچی کی ویب سائٹ سے حاصل کئے جاسکتے ہیں،طلبہ اپنے امتحانی فارم متعلقہ دستاویزات اور فیس واؤچرکے ساتھ متعلقہ کالجز میں جمع کراسکتے ہیں۔واضح رہے کہ ایسے طلباوطالبات جو 2013 ء یا اس سے قبل کی انرولمنٹ کے حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 5000 روپے اضافی چارجز بھی جمع کرانے ہوں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here