سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے تحت اسپرنگ (2021) کا انٹری ٹیسٹ منعقد کیا گیا

0
1643

سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے تحت اسپرنگ2021 کا انٹری ٹیسٹ منعقد کیا گیا
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے زیر اہتمام خزاں2021 میں داخلہ لینے والے طلبہ کا انٹری ٹیسٹ ہفتہ اور اتوار کو یونیورسٹی میں منعقد کیا گیا، دس شعبہ جات میں داخلہ کیلئے پندرہ سو سے زائد طالبعلموں نے آن لائن اپلائے کیا تھا۔
طالبعلموں کا اینٹری ٹیسٹ کمپیوٹرپر لیا گیا تھا۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی میمن کا کہنا تھا کہ داخلہ کے ہر سیشن میں پہلے سے بھی زیادہ تعداد میں طالبعلموں کا داخلہ کیلئے اپلائے کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ ایس ایم آئی یو نوجوانوں کی ترجیحات میں شامل ہے اور زیادہ سے زیادہ طالبعلم یہاں داخلہ لینے کے خواہشمند ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ اس ادارے کی خوبی ہے کہ یہاں پر پورے پاکستان سے طالبعلموں کو میرٹ پر داخلے دیے جاتے ہیں، ہمارا عزم ہے کہ نوجوانوں کو معیاری تعلیم فراہم کریں۔
اس موقع پر ڈینز، رجسٹرااور ناظم امتحانات نے بھی امتحانی سینٹرز کا دورہ کیا۔ اینٹری ٹیسٹ کرونا ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے مکمل طور پر احتیاطی تدابیر کے تحت مختلف شفٹس میں دو دنوں میں منعقد کیا گیا۔
واضح رہے کہ انڈرگریجویٹ پروگرام میں داخلہ لینے والے طلبہ نے انٹری ٹیسٹ میں حصہ لیا جبکہ گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ پروگرام میں داخلہ لینے والے امیدواروں کاانڈر گریجوئیٹ طالبعلموں کے ہمراہ12 سے 14 جنوری تک انٹرویوز لیے جائیں گے۔ انٹری ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کی فہرست6 جنوری جبکہ کی کامیاب امیدواروںکی حتمی میرٹ لسٹ 20 جنوری کو جاری کی جائے گی۔اسپرنگ سیشن کی کلاسز15 فروری سے شروع ہوں گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here