شیخ الجامعہ ڈاکٹر خالد محمود عراقی کا پروفیسر متین الرحمن مرتضیٰ اور محمد علی پراچہ کی وفات پر اظہار تعزیت

0
1041

شیخ الجامعہ ڈاکٹر خالد محمود عراقی کا پروفیسر متین الرحمن مرتضیٰ اور محمد علی پراچہ کی وفات پر اظہار تعزیت
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے شعبہ ابلاغ عامہ جامعہ کراچی کے سابق چیئر مین پروفیسر متین الرحمن مرتضیٰ کی وفات پر اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم ایک شریف النفس انسان اور شفیق استاد تھے۔دعاہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبرجمیل عطاکرے۔
دریں اثناء ڈاکٹر خالد عراقی نے شعبہ ریاضی جامعہ کراچی کے سابق استاد محمد علی پراچہ کی وفات پر بھی دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اورلواحقین کو صبر جمیل عطاکرے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here