پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی مزید چار برس کے لیے شیخ الجامعہ این ای ڈی مقرر

0
2050

پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی مزید چار برس کے لیے شیخ الجامعہ این ای ڈی مقرر
کراچی:( اسٹاف پورٹر) پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی مزید چار برس کے لیے شیخ الجامعہ این ای ڈی مقررہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق یونی ورسٹیز اینڈ بورڈز حکومتِ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے تحت پروفیسر ڈاکٹر سروش لودھی کو مزیدچار برس کے لیے وائس چانسلر این ای ڈی یونی ورسٹی مقرر کیا گیا ہے۔ دیگر تفصیلات کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر نعمان احمد کو مزیدتین برس کے لیے ڈین فیکلٹی آف آرکیٹکچر اینڈ مینجمنٹ سائنسز مقرر کیا گیا ہے جب کہ پروفسر ڈاکٹر محمد ڑضا مہدی کو بحیثیت پرنسپل تھر انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی توسیع دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ اس برس جامعہ این ای ڈی اپنے سو برس مکمل کررہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here