جامعہ کراچی کے بیچلرزپروگرام کے63 ایسے امیدوارجو داخلہ ٹیسٹ کے نتائج سے مطمئن نہیں تھے، انہیں ان کی جوابی کاپیاں دکھائی گئیں

0
1038

جامعہ کراچی کے بیچلرزپروگرام کے63 ایسے امیدوارجو داخلہ ٹیسٹ کے نتائج سے مطمئن نہیں تھے، انہیں ان کی جوابی کاپیاں دکھائی گئیں
ایسے امیدوار جو داخلہ ٹیسٹ کی تاریخوں میں کووڈ19 میں مبتلاتھے یا ان میں علامات پائی جاتی تھیں ان کے لئے داخلہ ٹیسٹ کا انعقاد
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق بیچلرز (مارننگ پروگرام) میں داخلہ ٹیسٹ کی بنیاد پر ہونے والے داخلوں کے لئے داخلہ ٹیسٹ کے جاری کردہ نتائج سے جو طلبہ مطمئن نہیں تھے انہیں ان کی آنسرشیٹ(Answer Sheet) آنسر کی(Answer key) کے ساتھ جمعہ کے روز(یکم جنوری 2021 ء کو) دوپہر 3:00 بجے دکھائی گئیں،جوابی کاپیاں امیداروں کے ساتھ ساتھ ان کے والدین بھی دیکھ سکتے تھے۔علاوہ ازیں ایسے طلبہ جوداخلہ ٹیسٹ کی تاریخوں میں کووڈ19 میں مبتلاتھے یا ان میں علامات پائی جاتی تھیں ان کاداخلہ ٹیسٹ یکم جنوری 2021 ء کوصبح11:00 بجے ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز کے آفس میں منعقد ہوا۔
انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنزجامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق63 امیدواروں کی جانب سے درخواستیں موصول ہوئیں تھیں جو جاری کردہ نتائج سے مطمئن نہیں تھے اور06 امیدواروں کی جانب سے کووڈ19 میں مبتلا یا علامات پائی جانے کی وجہ سے بعد میں ٹیسٹ لینے کی درخواست کی گئی تھی،جبکہ 05 امیدواروں نے داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کی۔
ڈاکٹر صائمہ اختر نے کہا کہ شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمو دعراقی کی خصوصی ہدایت پرا میدواروں کو جوابی کاپیاں دکھائی گئیں اور ایسے امیدار جو داخلہ ٹیسٹ کی تاریخوں میں کووڈ19 میں مبتلاتھے یا ان میں علامات پائی جاتی تھیں ان کاداخلہ ٹیسٹ لیاگیا۔
،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،

جامعہ کراچی نے بی کام ریگولر سالانہ امتحانات برائے 2020 ء کے لئے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان
ناظم امتحانات جامعہ کراچی کے مطابق بی کام ریگولر سال اول،دوئم اور سال اول ودوئم باہم سالانہ امتحانات برائے 2020 ء کے لئے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔
بی کام سال اول،دوئم کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 6725 روپے فیس کے ساتھ جبکہ بی کام سال اول ودوئم باہم کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 11850 روپے فیس کے ساتھ 20 جنوری2021 ء تک جمع کراسکتے ہیں۔طلبہ اپنی فیس ایچ بی ایل،یوبی ایل،نیشنل بینک آف پاکستان،ایم سی بی اور سندھ بینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کراسکتے ہیں۔ امتحانی فارم اور بینک واؤچر جامعہ کراچی کی ویب سائٹ سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔طلبہ اپنے امتحانی فارم متعلقہ دستاویزات اور فیس واؤچرکے ساتھ متعلقہ کالجز میں جمع کراسکتے ہیں۔واضح رہے کہ ایسے طلبہ جو 2014 ء یا اس سے قبل کی انرولمنٹ کے حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000/= روپے اضافی چارجز بھی جمع کرانے ہوں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here