نذیر حسین یونیورسٹی کے بورڈ آف گورنرز کا اہم اجلاس

0
1382

نذیر حسین یونیورسٹی کے بورڈ آف گورنرز کا اہم اجلاس
کراچی:(اسٹاف رپورٹر انجینیرسیدسعدعلی) نذیر حسین یونیورسٹی کے بورڈ آف گورنرز کا دسواں اجلاس چانسلر انجینیر فرحت خان کی زیر نگرانی میں ہوا- اجلاس میں وائس چانسلر نذیر حسین یونیورسٹی ڈاکٹر بلال احمد علوی،رجسٹرار نذیر حسین یونیورسٹی افضال احمد،وائس چانسلر این ای ڈی یونیورسٹی ڈاکٹر سروش لودھی، وائس چانسلر کراچی یونیورسٹی ڈاکٹرخالد عراقی ،چیئرمین پاکستان انجینئرنگ کونسل جاوید سلیم قریشی،ڈپٹی سیکرٹری ایجوکیشن سندھ احسان اللہ لغاری ، نمائندہ ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر اے کیو مغل ، جناب رؤف صدیقی، ڈاکٹر عبدالقادر خانزادہ، ایم پی اے علی خورشیدی، ڈین انجینیرنگ ڈاکٹر فیض اللہ مہر،ڈین فارمیسی ڈاکٹر نگہت راضوی نے اجلاس میں شرکت کی۔اس اجلاس کا اصل مقصد بجٹ کا متفقہ طور پر منظوری تھا اور اس کے ساتھ ساتھ نئے ڈگری پروگرام کھولنے کی اجازت دی گئی ۔نئے تعلیمی سال میں نئے پروگرامز شروع کررہے ہیں جو انڈسٹری کی ضروریات کے عین مطابق ہونگے۔
اجلاس کے موقع پر اراکین کی طرف سے سالانہ کارکردگی اور منصوبوں کی تعریف کی گئی جس پر چانسلر انجینیر فرحت خان نے تمام بورڈ کے اراکین کا شکریہ ادا کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here