یوم اقبال کے موقع پر تقریب اور نمائش09 نومبر کو ہوگی

0
1584

یوم اقبال کے موقع پر تقریب اور نمائش09 نومبر کو ہوگی
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) فروغِ اقبالیات فورم،ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلیکیشنزمنسٹری آف انفارمیشن اینڈبراڈکاسٹنگ اور آفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن جامعہ کراچی کے اشتراک سے یوم اقبال کے موقع پر تقریب بعنوان: ”یقیں محکم،عمل پیہم،محبت فاتح عالم“ کی افتتاحی تقریب بروز پیر09 نومبر2020 ء کو صبح10:00 بجے جامعہ کراچی کے کلیہ فنون وسماجی علوم کی سماعت گاہ میں منعقد ہوگی۔
شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی صدارت کریں گے جبکہ دیگر مقررین جس میں لاہور سے اسلم کمال،حمید تنولی،عمر الغزالی،ڈاکٹر محمد عارف صدیق اور نوابشاہ سے پروفیسر محمد یوسف شیخ شامل ہیں۔اس موقع پر یوم اقبال کی مناسبت سے نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here