چھٹی بیگم کلثوم سیف اللہ خان نیشنل ٹینس چیمپیئن شپ مزمل مرتضی کے نام

0
1217

چھٹی بیگم کلثوم سیف اللہ خان نیشنل ٹینس چیمپیئن شپ مزمل مرتضی کے نام
چھٹی بیگم کلثوم سیف اللہ خان نیشنل ٹینس چیمپیئن شپ کا مینز ایونٹ مزمل مرتضی کے نام رہا۔ لیڈیز میں سارہ محبوب ٹائٹل لے اڑیں جبکہ سینئرز کے ڈبلز فائنل میں محمود خان اور عظیم خان کی جوڑی چیمپیئن قرار پائی۔
اسلام آباد:( اسپورٹس رپورٹر / کاشف احمد فاروقی ) اسلام آباد میں پاکستان ٹینس فیڈریشن کے کورٹس میں ہونے والی رواں سال کی آخری رینکنگ چیمپیئن شپ کے مینز ایونٹ فائنل میں تجربہ کار عقیل خان کو مزمل مرتضی نے دو ایک سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔ مذمل نے پہلے سیٹ میں ٹائی بریکر پوائنٹ پر سات چھ ، دوسرا سیٹ تین چھ اور تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں چھ چار سے کامیابی حاصل کی۔ لیڈیز سنگلز کے فائنل میں ٹاپ سیڈ سارہ محبوب کا پلڑا بھاری رہا اور عشنا سہیل کو دو ایک کے فرق سے شکست کر چیمپیئن بن گئی۔ سارہ محبوب نے پہلا سیٹ ٹائی بریکر پر سات چھ سے جیتا، دوسرے سیٹ میں عشنا سہیل نے کم بیک کرتے ہوئے سات پانچ سے مقابلہ برابر کردیا۔تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں سارہ نے عمدہ کارکردگی دکھائی اور چھ چار سے کامیاب ہوگئیں۔ سینئرز کے ڈبلز ایونٹ میں محبوب خان اور عظیم خان کی جوڑی نے تجربے کی بنیاد پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور سابق ڈیوس کپ کھلاڑی رشید ملک اور فیاض خان کو زیر کرکے چیمپیئن شپ جیت لی۔
اےٹین کے چیف فنانس آفیسر ایمان اسمعیل اور انور سیف اللہ خان نے بطور مہمان خصوصی اختتامی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here