سجاس کے وفد کی کراچی پریس کلب کے منتخب عہدیداروں سے ملاقات

0
1453

سجاس کے وفد کی کراچی پریس کلب کے منتخب عہدیداروں سے ملاقات
سجاس کے مسائل باہمی مشاورت سے حل کریں گے، سیکریٹری کے پی سی رضوان بھٹی
سجاس کراچی پریس کلب کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی، صدر سجاس آصف خان
سجاس کراچی پریس کلب کے سائے میں ممبران کی خدمت کاسلسلہ جاری رکھے گی، سیکریٹری سجاس اصغر عظیم
کراچی:( اسٹاف رپورٹر) اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کے ایک وفد نے کراچی پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں سے ملاقات کی اور انہیں انتخابات برائے سال 2021 میں شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر سجاس کی جانب سے کیک کاٹا گیا اور پھولوں کس گلدستہ پیش کیا گیا۔ ملاقات میں کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی اور سیکریٹری رضوان بھٹی سمیت دیگر عہدیداران بھی موجود تھے، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمالی نے کہا کہ سجاس پریس کلب میں ہونے والے کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی اپنا کردار ادا کرے گی، سیکیریٹری رضوان بھٹی کا کہنا تھا کہ سجاس کے مسائل باہمی مشاورت سے حل کریں گے، سجاس کے صدر آصف خان نے سجاس کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی، ان کا کہنا تھا کہ پریس کلب کے پلیٹ فارم سے منعقد ہونے والے کھیلوں کی سرگرمیوں میں سجاس اپنا بھر پور کردار ادا کرے گی،۔ سجاس کے سیکریٹری اصغر عظیم نے گفتگو کے دوران کہا ہم کے پی سی کے سائے میں ممبران کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے، ملاقات کے اختتام پر پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی کے بہنوئی کے انتقال پر ان کی معغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here