قائد اعظم ڈے سیپاک ٹاکرا چیمپیئن شپ ڈسٹرکٹ ایسٹ نے فائنل اپنے نام کرلیا

0
1033

قائد اعظم ڈے سیپاک ٹاکرا چیمپیئن شپ ڈسٹرکٹ ایسٹ نے فائنل اپنے نام کرلیا
سندھ گیمز اسیوسیشن آئندہ بھی سیپاک ٹاکرا اور دیگر کھیلوں منعقد کروانے میں تعاون کرتی رہے گی۔ سید اسرارالحسن عابدی سیکرٹری جنرل سندھ گیمز اسیوسیشن کراچی۔
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) سندھ سیپاک ٹاکرا اسیوسیشن کے زیر اہتمام قائداعظم ڈے پر سندھ گیمز اسیوسیشن ، نیسٹا پاک اور پاکستان اسپورٹس اینڈ ایجوکیشن کونسل کے تعاون سے ۲۵ تا ۲۷ دسمبر دیوا اکیڈمی میں سیپاک ٹاکرا انٹر ڈسٹرکٹ چیمپیئن شپ منعقد کی گئی۔ گروپ میچز لیگ بنیاد پر کھیلے گئے ۔ ڈسٹرکٹ ایسٹ نے سیمی فائنل میں ڈسٹرکٹ ساؤتھ اور ڈسٹرکٹ سینٹرل نے ویسٹ کو شکست دے کر فائنل کے لیئے کولیفائے کرلیا۔ فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد ڈسٹرکٹ ایسٹ نے سینٹرل کو ۱۵-۲۱، ۱۱-۲۱ سےشکست دے کر چیمپیئن شپ اپنے نام کرلی۔ فائنل میں زیان چوہان، اسجد فیصل اور سرفراز نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ زوہیر علی کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی اور آصف نواز کو فئیر پلیئر آف دا ٹورنامنٹ قرار دیا گیا۔ فائنل کی تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی جناب ناصر معین عثمانی نے کھلاڑیوں میں انعامات اور سرٹیفیکیٹس تقسیم کیئے۔ ناصر معین عثمانی نے اپنے خطاب میں نوجوانوں کی صحت مند سرگرمیوں کو سراہا اور یقین دلایا کے سندھ گیمز اسیوسیشن جلد اس طرح کے مزید ایونٹ سندھ کے تمام اضلاح میں منعقد کرے گی۔ سندھ گیمز کے پریذیڈنٹ مدثر آرائیں صاحب پہلے ہی فروری میں سندھ چیمپیئن شپ میں تعاون کی یقین دہانی دلا چکے ہیں۔ تقریب میں سندھ گیمز اسیوسیشن کراچی کے سیکرٹری جنرل سید اسرارالحسن عابدی بھی موجود نے بتایا کہ سندھ گیمز سیپاک ٹاکرا اور دیگر گیمز پر مشتمل ایک گرینڈ ایونٹ جلد منعقد کرے گی۔ ہماری کوشش ہے کہ قومی دن کے مواقعوں پر اس طرح کے ایونٹ مسلسل منعقد کیئے جائے تاکے ایک طرف تو کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ ایکٹیویٹیز مل سکے دوسری طرف نوجوان نسل اپنے قومی دن کی اہمیت کو بھی سمجھ سکے۔ تقریب میں فیصل سلیم، افشین صدیقہ، وجیہہ الحسن، عبید بکالی، عثمان زبیر ، فریحہ عاقب، عزیزالدین، فیضان علی اور خاور احمد بھی موجود تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here