اسلامی جمعیت طلبہ کا آج گورنرہاؤس کے باہر احتجاجی مظاہرہ، پی ایم سی اور ایچ ای سی نامنظور تحریک کا نقطہ آغاز ہے۔ حافظ عمر احمد خان، ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کراچی

0
1648

اسلامی جمعیت طلبہ کا آج گورنرہاؤس کے باہر احتجاجی مظاہرہ،PMC اور HEC نامنظور تحریک کا نقطہ آغاز ہے۔ حافظ عمر احمد خان، ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کراچی
جمعیت نے ہر دور میں طلبہ حقوق کے لیے صعوبتیں برداشت کیں اور طلبہ کی حقیقی نمایندگی کا فرض ادا کیا، عمر احمد خان
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) اسلامی جمعیت طلبہ نے آج گورنر ہاؤس کے باہر شہرِ کراچی کے تعلیمی مسائل پراحتجاجی مظاہرہ کیا، جس میں شہرِکراچی کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے طلبہ طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ احتجاج میں شریک طلبہ و طالبات نے PMC کے تحت لیے جانے والے میڈیکل داخلہ ٹیسٹ MDCAT میں ہونے والی تعلیمی اور انتظامی بے ضابطیگیوں کو عیاں کر کے داخلہ ٹیسٹ کے نتائج کو ماننے سے انکار کردیا۔ احتجاجی طلبہ و طالبات نے PMC کے علاوہ HEC کی دو سالہ ڈگری پروگرام ختم کرنے کے ظالمانہ اقدام کے خلاف بھی پلے ارڈ اٹھائے رکھے تھے۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کراچی حافظ عمر احمد خان کا کہنا تھا کہ ہمPMC کے قیام کو مسترد کرتے ہوئے حکومتِ وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ PMDC کو فوراً بحال کرکے اس کے تحت دوبارہ داخلہ ٹیسٹ لیا جائے، اس کے علاوہ HEC کے دو سالہ ڈگری پروگرام ختم کرنے کے ظالمانہ اقدام کو فی الفور واپس لیا جائے۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ سرکاری جامعات میں شہر کے متوسط طبقے کے طلبہ و طالبات تعلیم حاصل کر رہے ہیں، لہٰذا ہم شہر کی سب سے بڑی سرکاری جامعہ کے فیس میں اضافہ کو بھی مسترد کرتے ہیں۔ اُنھوں نے اپنے خطاب کے آخر میں احتجاجی طلبہ کو یقین دلایا کہ اگر HEC، PMC اور جامعہ کی فیسوں میں اضافہ کے اقدام واپس نہیں لیے گئے تو ہمPMC, HEC اور سرکاری جامعات کے لیے اگلی بار گورنر ہاؤس کا گھیراؤ کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here