جامعہ کرا چی نے بیچلرز،ماسٹرز،ڈاکٹرآف فارمیسی اور شعبہ ویژول اسٹڈیز کی داخلہ فہرستیں جاری

0
1155

جامعہ کرا چی نے بیچلرز،ماسٹرز،ڈاکٹرآف فارمیسی اور شعبہ ویژول اسٹڈیز کی داخلہ فہرستیں جاری
کامیاب امیدوار اپنی داخلہ فیس06 تا15 جنوری2021 ء تک جمع کراسکتے ہیں
ایسے طلبہ جو جاری کردہ داخلہ فہرستوں سے مطمئن نہیں ہیں وہ 06 تا08 جنوری 2021تک کلیم فارم جمع کراسکتے ہیں
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی نے تعلیمی سیشن 2021 ء کے لئے بیچلرز،ماسٹرز(مارننگ پروگرام)،ڈاکٹر آف فارمیسی (مارننگ وایوننگ پروگرام) اور شعبہ ویژول اسٹڈیز میں داخلہ ٹیسٹ کی بنیاد پر ہونے والے داخلوں کی فہرستیں جاری کردی ہیں۔طلبہ اپنے حتمی نتائج اپنے پورٹل پر دیکھ سکتے ہیں۔ایسے طلباوطالبات جن کے نام جاری کردہ داخلہ فہرستوں میں آچکے ہیں وہ اپنی داخلہ فیس06 تا15 جنوری 2021 ء تک جمع کراسکتے ہیں۔واضح رہے کہ داخلہ فیس جمع کرانے کے اوقات کار،مقام اور طریقہ کا ر کا اعلان 04 جنوری 2021 ء کو کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں ایسے طلبہ جو جاری کردہ داخلہ فہرستوں سے مطمئن نہیں ہیں وہ 06 تا08 جنوری2021 ء تک اپنے آن لائن پورٹل سے کلیم فارم جمع کراسکتے ہیں۔کلیم فارم داخلہ فہرست کی کلوزنگ پرسنٹیج اور ٹیسٹ اسکور کو مد نظر رکھتے ہوئے جمع کرائیں۔
دریں اثناء طلبہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ کووڈ 19 کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر جامعہ کراچی آنے سے گریز کریں۔طلبہ تمام معلومات کے لئے www.uokadmission.edu.pk پر رجوع کرسکتے ہیں جہاں تمام معلومات موجود ہیں،جبکہ ایسے طلبہ جن کا جامعہ کراچی آنا ناگزیرہوچکاہووہ جامعہ کراچی کے سلور جوبلی گیٹ پر واقع داخلہ کمیٹی کے کاؤنٹر سے رجوع کرسکتے ہیں،تاہم حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس اوپیزکے مطابق فیس ماسک کے استعمال اور سماجی فاصلے پرعملدرآمد کو یقینی بنانے کی صورت میں ہی انہیں مذکورہ کاؤنٹر پر آنے کی اجازت دی جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here