بلوچستان لیویز فورس کے لیے ڈی این اے لیب میں تربیتی سیشن

0
1505

بلوچستان لیویز فورس کے لیے ڈی این اے لیب میں تربیتی سیشن
سیشن میں 25 آفیشل کی شرکت، ایس ایف ڈی ایل جامعہ کراچی کے فرانزک ماہرین نے سیشن سے خطاب کیا
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) سیشن میں جائے واردات سے حیاتیاتی شہادت کی جمع آوری، پیکجنگ اور ٹرانسپورٹیشن کے عنوان سے لیکچر ہوئے
کراچی۔صوبے کی پہلی جدید سندھ فرانزک ڈی این اے اور سیرولوجی لیبارٹری (ایس ایف ڈی ایل) کے تحت بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی میں جمعہ کو بلوچستان لیویز فورس کے آفیشل کے لیے حیاتیاتی شہادت کے عنوان سے ایک روزہ تربیتی سیشن ہوا۔ متعلقہ تربیتی سیشن سندھ جوڈیشل اکیڈمی کی درخواست پر منعقد ہوا جس میں بلوچستان لیویز فورس کے25آفیشل نے شرکت کی۔ ایس ایف ڈی ایل کے فرانزک ماہرین نے تربیتی سیشن میں ڈی این اے تجزیے کے لیے جائے واردات سے حیاتیاتی شہادت کی جمع آوری، پیکجنگ اور ٹرانسپورٹیشن کے عنوان سے لیکچر دیے۔ شرکاء کی معلومات میں جائے واردات پر حیاتیاتی شہادت کی مینجمنٹ کے حوالے سے خاطر خواہ اضافہ ہوا۔
ایس ایف ڈی ایل کے انچارج ڈاکٹر اشتیاق احمد نے شرکاء کو آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری کی جانب سے خوش آمدید کہتے ہوئے تربیتی سیشن سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ جدید ڈی این اے اور سیرولوجی لیبارٹری کا قیام محکمہئ صحت حکومتِ سندھ کے مالی تعاون سے عمل میں آیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایس ایف ڈی ایل مکمل طور پر ڈی این اے اور سیرولوجی کیسز کو حل کرنے کی اسطاعت رکھتی ہے۔ سندھ جوڈیشل اکیڈمی کے ایڈمینسٹریٹو آفیسر کمانڈر (ریٹائر) آفتاب احمد باجوہ نے بھی تربیتی سیشن میں شرکت کی، اور اپنے خطاب کے دوران ایس ایف ڈی ایل کے ماہرین کی کاوشوں کو سراہا۔ تربیتی سیشن کے دوران ایک علامتی جائے واردات کا سین بھی قائم کیا گیا تھا جہاں شرکاء کو حیاتیاتی شہادت کی جمع آوری، پیکجنگ اور ٹرانسپورٹیشن کے عنوان سے ہنڈس آن ٹریننگ دی گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here