شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی کی صدارت میں آن لائن کلاسز کے انعقادکے حوالے سے اجلاس،

0
1526

پہلے مرحلے میں اساتذہ جبکہ اگلے مرحلے میں طلباوطالبات کولرننگ مینجمنٹ سسٹم سے متعلق تربیت فراہم کی جائے گی.

جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی کے زیر صدارت بدھ کے روز وائس چانسلر سیکریٹریٹ جامعہ کراچی میں آن لائن کلاسز کے انعقاد کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں رجسٹرار جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹرسلیم شہزاداور تمام روئسائے کلیہ جات نے شرکت کی۔اجلاس میں طے پایا کہ سندھ حکومت کے احکامات کی روشنی میں لرننگ مینجمنٹ سسٹم (ایل ایم ایس)کے ذریعے سب سے پہلے اساتذہ کی تربیت کو یقینی بنایاجائے گاجبکہ اگلے مرحلے میں طلباوطالبات کو لرننگ مینجمنٹ سسٹم سے متعلق تربیت فراہم کی جائے گی۔
اس سلسلے میں ایک کمیٹی ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر جمیل حسن کاظمی کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ہے جس میں انچارج مین کمیونیکشن نیٹ ورک ڈاکٹر صادق علی خان،اشفاق خانزادہ،مشیر امورطلبہ جامعہ کراچی ڈاکٹر سید عاصم،ڈائریکٹر ڈسٹنس لرننگ پروگرام پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحید اور ڈپٹی ڈائریکٹر کوالٹی انہاسمنٹ سیل جامعہ کراچی جاوید اکرم شامل ہیں۔مذکورہ کمیٹی ایک ہفتے میں اپنی سفارشات مرتب کرکے آئندہ ہونے والے اجلاس میں شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی کو منظوری کے لئے پیش کریں گے۔
اس موقع پر شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹرخالد محمودعراقی نے کہا کہ ہمیں اس بات کویقینی بنانا ہے کہ طلباوطالبات کی تعلیم کاسلسلہ اس کی روح کے ساتھ جاری رہے۔ہمارے طلبہ کی تعداد بہت زیادہ ہے اس لئے ہمیں سب سے پہلے اپنی تیاری مکمل کرنی ہے تاکہ ہم اپنے طلبہ کو پوری طرح سے مستفید کرسکیں۔ہم جلدی میں کوئی فیصلہ نہیں کرنا چاہتے ہمیں نہایت سوچ سمجھ کرفیصلے کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اس کے دوررس نتائج برآمد ہوں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here