پانچویں عیسیٰ لیب ٹرافی باسکٹ بال چمپئن شپ:عسکری اور اومیگا کلب نے کامیابی سمیٹ لی

0
1176

پانچویں عیسیٰ لیب ٹرافی باسکٹ بال چمپئن شپ:عسکری اور اومیگا کلب نے کامیابی سمیٹ لی
عسکری کلب کے سیف اللہ نوشیروانی کا شاندار کھیل 4تھری پوائنٹرز کی مدد سے 19رنز بنا کر اپنی ٹیم کے لئے مرد بحران ثابت ہوئے
کراچی:(اسٹاف رپورٹر طلعت محمود) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے انٹر نیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی پر جاری “پانچویں عیسیٰ لیب ٹرافی باسکٹ بال چمپئن شپ2020؁ء “میں مزید 2میچوں کے فیصلے ہوگئے۔کھیلے گئے پہلے میچ میں عسکری باسکٹ بال کلب نے مد مقابل مضبوط حریف ون یونٹ باسکٹ بال کلب کو 42کے مقابلے میں 45باسکٹ پوائنٹس سے شکست دیدی،دوران میچ 3کوارٹر میں رنر اپ ٹیم کو برتری حاصل تھی لیکن عسکری کے سیف اللہ نو شیروانی اور تیمور ظہیر کی بے مثال کھیل کی بدو لت میچ کا فاتح بنا دیا سیف اللہ نو شیروانی نے 4تھری پوائنٹرز کی مدد سے 19انہیں مرد بحران قرار دیا گیا جبکہ تیمور ظہیر 12اورمحمد انس نے 10پوائنٹس اسکور رکے نمایاں کھلاڑی رہے۔کھیلے گئے دوسرے میچ میں اومیگا باسکٹ بال کلب نے مد مقابل نشتر باسکٹ بال کلب کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دیکر سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کرلی،اومیگا کی جانب سے عباس عابد نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3تھری پوائنٹرز کی مدد سے 16جبکہ حسن ظفر 14اور انس اظہر نے 12رنر اپ کلب کی جانب سے ہارون خان 14محمد شبر 12اور علی چن زیب نے 10باسکٹ پوائنٹس کرکے نمایاں رہے۔کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض زاہد ملک،طارق حسین،ظفر اقبال نے انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز زعیمہ خاتون،ڈاکٹر نعیم احمد،جاوید احمد اور ممتاز احمد تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here