آل پاکستان الفا ڈاج بال ٹورنامنٹ کا میلا آج سجے گا، ٹورنامنٹ کا افتتاح سیکرٹری اسپورٹس سید امتیاز علی شاہ کرینگے۔ کاشان اقبال

0
936

آل پاکستان الفا ڈاج بال ٹورنامنٹ کا میلا آج سجے گا، ٹورنامنٹ کا افتتاح سیکرٹری اسپورٹس سید امتیاز علی شاہ کرینگے۔ کاشان اقبال
کراچی:( اسپورٹس رپورٹر) کراچی کے الفا ایجوکیشن نیٹ ورک پر ڈاج بال ٹورنامنٹ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب یکم اکتوبر کو ہوگی جس میں اسپورٹس سے وابسطہ کئی اہم شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے سیکٹری اسپورٹس سید امتیاز علی شاہ مہمان خصوصی ہونگے۔ ڈاج بال فیڈریشن کی زیر نگرانی ہونے والے ٹورنامنٹ میں ملک بھرُسے مردو و خواتین کی آٹھ آٹھ ٹیمیں شریک ہیں۔ صوبوں کی ٹیموں کے علاوہ کشمیر کی بھی ٹیم ایونٹ کا حصہ ہے۔ الفا کالج کی اسپورٹس منجمنٹ بہتر ،محفوظ اور صحت مند ماحول کی فراہمی کیلئے تمام ٹیموں کو ہوٹل میں رہائش دے رہی ہے کھلاڑیوں کو ڈیلی الاؤنس دیا جائے گا جبکہ پلئرز کو فیڈریشن کی جانب سے میچ فیس بھی وصول کرسکیں گے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کاشان اقبال کا کہنا ہے کہ الفا کالج میں ہونے والا یہ کوئی پہلا ٹورنامنٹ نہیں بلکہ کئی صوبائی اور نیشنل لیول کے ایونٹس یہاں منعقد کئے جاچکے ہیں۔ جنھیں خوش اصلوبی سے پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا ہے ڈاج بال کا کھیل ملک میں زیادہ مشہور نہیں لیکن بیرون ملک میں یہ کھیل بے حد مقبول ہے یہ ایک بہترین کھیل ہے جس میں کھلاڑیوں کی زہانت اور چابک دستی کا امتحان ہوتا ہے کاشان اقبال نے کہا کہ ان کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ چھوڑے گیمز کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیں تاکہ لوگ کھیلوں کی طرف راغب ہوں اور معاشرہ صحت مند رہے جب کھیلوں کے میدان آباد ہونگے تو یقیناً ہسپتال ویران ہوجائیں گےاور یہی ہماری کامیابی ہے سندھ ڈاج بال ایسوسی ایشن کے صدر سید سخاوت علی اور جنرل سیکرٹری عابد نعیم نے ٹیموں کو دی گئی سہولیات کا جائزہ لیا اور انہیں تسلی بخش قرار دیا وہ ایونٹ کو کامیابی سے ہمکنار کرانے کیلئے پیش پیش ہیں میچ آفیشل و ریفریز بھی منتخب کئے جاچکے ٹورنامنٹ میں بوائز اور گرلز کے مکس میچز بھی ایونٹ کا حصہ ہیں تین دن تک جاری رہنے والے ان مقابلوں کا فیصلہ کن معرکہ دو اکتوبر کو کھیلا جائے گا جس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل کی آمد متوقع ہے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here