پاکستان سوکر فٹ سال فیڈریشن کے تحت قومی ایڈوانس کوچنگ کورس کا انعقاد

0
1187

پاکستان سوکر فٹ سال فیڈریشن کے تحت قومی ایڈوانس کوچنگ کورس کا انعقاد
30سے زائد کھلاڑی،کوچز اور ٹیکنیکل آفیشلز مرد اور خواتین نے کورس میں حصہ لیا
سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت نے کورس کے شرکاء میں اسناد تقسیم کئے
KBBA کے صدر غلام محمد خان،سندھ باکسنگ کے صدر ماسٹر اصغر بلوچ اور پاکستان یوگا کے محمد ارشد کی خصوصی شرکت
کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان سوکر فٹ سال فیڈریشن کے زیر اہتمام یونین اسپورٹس فٹ بال اسٹیڈیم ڈرگ روڈ پر قومی فٹ سال ایڈوانس کوچنگ کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے فٹ سال کھلاڑی،ٹیکنیکل آفیشلز اور کوچز نے بڑی تعداد میں شرکت کی کورس میں 30سے زائد شرکاء نے حصہ لیا جنہیں فٹ سال کے قوائد و ضوابط اور قوانین سے آگاہی فراہم کی گئی اس موقع پر پاکستان سوکر فٹ سال فیڈریشن کے سنیئر نائب صدر ملک عدنان نے خصوصی شرکت کی کورس کے اختتام پر منعقدہ پروقار تقریب میں مہمان خصوصی سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت نے کورس میں شریک شرکاء میں اسناد تقسیم کئے اس موقع پر کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان،سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر ماسٹر اصغر بلوچ اور پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کے سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد بھی موجود تھے۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری SOAاحمد علی راجپوت نے کہاکہ کسی بھی شعبے میں ٹیکنیکل سائٹ اہمیت کاحامل ہوا کرتا ہے اسے طرح کھیل میں بھی ٹیکنیکل آفیشلز کا کردار نمایاں ہے جس کھیل میں ٹیکنیکل آفیشلز کھیل سے متعلق مکمل معلومات رکھتے ہیں وہ کھیل ترقی اور کامرانی کی منزلیں طے کرتا ہے انہوں نے کہاکہ فٹ سال فیڈریشن کی جانب سے ٹیکنیکل سائٹ کو مضبوط کرنے کے لئے کوچنگ کورس کا انعقاد ایک احسن قدم ہے احمد علی راجپوت نے کہاکہ پاکستان فٹ سال فیڈریشن کے ذمہ دران کا جذبہ یہ بتا رہا ہے کہ یہ کھیل ترقی کی منزلیں طے کرے گا میری دعا ہے کہ فٹ سال کھیل میں بھی قومی ٹیلنٹ سامنے آئے اور دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرے اس موقع پر KBBAکے صدر غلام محمد خان،SBAکے صدر ماسٹر اصغر بلوچ اور PYSFکے سیکریٹری اطلاعات محمدارشد نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ کے لئے حکومت اقدامات کو مزید تیز کرے تاکہ صحت مند پاکستان اور علاقائی سطح پر صحتمند معاشرے کا قیام ممکن بنایا جاسکے اسپورٹس شخصیات نے فٹ سال فیڈریشن کو اپنے ہر ممکن تعاؤن کا یقین دلا یا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here