سندھ اسپورٹس بورڈ انٹر ڈویژن رینکنگ باکسنگ چیمپئین شپ کا ٹائٹل کراچی نے 7 گولڈ اور 2 سلورمیڈلز جیت کراپنے نام کرلیا

0
1390

سندھ اسپورٹس بورڈ انٹر ڈویژن رینکنگ باکسنگ چیمپئین شپ کا ٹائٹل کراچی نے 7 گولڈ اور 2 سلورمیڈلز جیت کراپنے نام کرلیا
کراچی:(اسٹا ف رپورٹر) سندھ اسپورٹس بورڈ انٹر ڈویژن رینکنگ باکسنگ چیمپئین شپ کا ٹائٹل کراچی نے 7 گولڈ اور 2 سلورمیڈلز جیت کراپنے نام کرلیا شہید بینظیر آباد نے 2 گولڈ اور 3 سلورمیڈلزجیت کر دوسری جبکہ میرپورخاص نے 1 گولڈ اور 2 سلورمیڈلزکے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی علی محمد قنبرانی باکسنگ اسٹیڈیم لیاری میں کھیلی گئی دوروزہ چیمپئین شپ سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اورسندھ اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے منعقدہ کی گئی فائنل مقابلوں میں میں 49 کے جی ویٹ میں زیب رشید نے طلحہ کو تین صفر سے، 52 کے جی کیٹیگری میں ماجد علی نے خالد خان کو دوایک سے، 56 کے جی میں عاصم خان نے واصف کو تین صفر سے شکست دی،60 کے جی میں اویس نے شریف خان کو تین صفر سے، 64 کے جی میں نجاد علی نے حیدر علی کو تین صفر سے، 69 کے جی میں عمرخان نے شاہین شاہ کو تین صفر سے، 75 کے جی میں شاہ زیب نے حمید کو دو ایک سے، 81 کے جی میں الیاس نے قنبرعلی کو تین صفر سے، 91 کے جی میں قیصرقلندر نے نور علی کو تین صفر سے اور 91+ کے جی میں یاسر جمیل نے عمران علی کو تین صفر سے شکست دیکر گولڈ میڈل جیت لیا چیمپئین شپ کے فائنل کی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنرساوتھ ارشادعلی سوڈھرنے کھلاڑیوں اور آفیشلز میں انعامات تقسیم کئے تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ساؤتھ ارشاد علی سوڈھر کاکہنا تھا کہ کراچی امن پسند اور کھیلوں سے محبت کرنے ولا شہر ہے انٹر ڈویژنل سطح پر باکسنگ چیمپیئن شپ کی میزبانی سے جہاں شہر کراچی کے مثبت پہلو کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی وہیں ایونٹ کے انعقاد سے صوبے میں باکسنگ کے کھیل کے فروغ حاصل ہوگا اس نوعیت کے ایونٹس سے جہاں نئے ٹیلنٹ کی دریافت ہوگی اور نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے بھرپورمواقع میسرآئیں ہیں وہیں صوبائی سطح پر کھلاڑیوں کے مابین صحت مندانہ مقابلوں کا ماحول، باہمی ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضاء میں بھی اضافہ ہواہے ارشاد علی سوڈھر کامزید کہنا تھا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے لیکن میں کھلاڑیوں سے یہ ضرور کہنا چاہوں گا کہ وہ کھیل کے میدان اور اس سے باہر مثالی ڈسپلن کا مظاہرہ کریں اور بھرپور محنت کرتے ہوئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کا اظہار کریں مجھے یقین ہے کہ اس چیمپئین شپ میں شریک کئی کھلاڑی مستقبل میں پاکستان کی قومی باکسنگ ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں آخر میں مہمان خصوصی ارشاد علی سوڈھر نے کامیاب ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیز، میڈلزاور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے اس موقع پراولمپئین ملنگ بلوچ، انٹرنیشنل باکسرز عظیم جان، رشیدبلوچ، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت،وائس چیئرمین آصف عظیم، سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر اصغر بلوچ، نائب صدر عابد بروہی، کے بی بی اے کے صدر غلام محمد خان،کراچی ساؤتھ باکسنگ کے سیکریٹری عبدالرزاق سمیت کھیلوں سے وابستہ دیگر شخصیات بھی موجود تھیں چیمپئین شپ میں ریفری ججز کے فرائض فداحسین، شیرمحمد، صلاح الدین، محمد فاروق،عاشق علی اور مراد بخش نے انجام دئیے چیف جیوری محمد یونس پٹھان تھے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here