پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کے تحت یوم ثقافت سندھ کی تقریب

0
1328

پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کے تحت یوم ثقافت سندھ کی تقریب
سندھ کی ثقافت قدیم اور عظیم اسلامی روایت کی امین ہے۔شاہدہ پروین کیانی
سندھ کی دھرتی امن اتحاد اور بھائی چارگی کا گہوارہ ہے۔غلام محمد خان،رشید گل
تقریب میں کھیلوں کی ممتاز شخصیات اور کھلاڑیوں کی شرکت،مہمانوں کو اجرک اور سندھی ٹوپی کا تحفہ پیش کیا گیا
کراچی:(طلعت محمود اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کی صدر شاہدہ پروین کیانی نے کہاکہ سندھ کی ثقافت قدیم اور عظیم اسلامی روایت کی امین ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام یوم ثقافت سندھ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں کھیلوں کی ممتاز شخصیات اور کھلاڑیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جن میں KBBA کے صدر غلام محمد خان،سندھ فٹ بال ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئر مین محمد سلیم خمیسانی،پاکستان رنگ بال فیڈریشن کی بانی رشیدہ گل سیکریٹری جنرل رشید گل اور پاکستان کی پہلی بین الاقوامی یوگا چمپئن روز ماریہ گل کے علاوہ دیگر کھیلوں کی شخصیات اور کھیلوں میں نمایاں کدمات انجام دینے والے کھلاڑیوں نے شرکت کی پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کے صدر محمد عمیر خان سیکریٹری جنرل خالد بروہی اور سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد نے مہمانوں کو اجرک اور سندھی ٹوپی کا تحفہ پیش کیا تقریب سے اپنی خطاب میں شاہدہ پروین کیانی نے کہاکہ ہمیں اپنی ثقافت پر ناز ہے سندھ دھرتی شہباز قلندر،شاہ لطیف اور سچل سرمست اور لیاء اکرام کی دھرتی ہے اس کی ثقافت نہ صرف قدیم ثقافتوں میں شمار کی جاتی ہے بلکہ یہ عظیم اسلامی روائت کی امین بھی ہے انہوں نے سندھ حکومت سے اپیل کی کہ آئندہ یوم ثقافت سرکاری سطح پر منایا جائے اس موقع پر معروف اسپورٹس آرگنائزر غلام محمد خان اور رشید گل نے کہاکہ سندھ کی دھرتی اتحاد و بھائی چارگی اور امن کا گہوارہ ہے ہمیں آج کے دن کو اتحاد و بھائی چارگی کو فروغ دینے کے ساتھ منا نا چاہیئے پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کے صدر محمد عمیر خان اور سیکریٹری خالد بروہی نے سندھی اجرک و ٹوپی سندھ کی ثقافت اور سلامی شعار کی نشانی ہے کلچرل ڈے منا نا ہمارا اپنی ثقافت اور روائت سے محبت کا اظہار ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here